پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے بی این پی عوامی کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پنجگور کے تمام زمینداروں کا تعلق کسی نہ کسی پارٹی یا جماعت سے ہے اگر کوئی زمیندار کسی پارٹی سے وابستگی رکھتا ہو کیا اس زمیندار کا حق نہیں کہ وہ ان سہولتوں سے فائدہ حاصل کریں ۔
اگر کسی زمیندار کا تعلق کسی پارٹی سے ہے حکومت نے ان پر پابندی عائد کی ہے تو سب سے پہلے حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور کو فوری طور پر بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں کیونکہ حاجی مولابخش سنجرانی بی این پی عوامی کا سابق ضلعی ارگنائزر اور موجودہ ارگنائزر کمیٹی کے ممبر حاجی خالد بی این پی عوامی کا ضلعی ارگنائزر اور حاجی منصور احمد بی این پی عوامی کا ضلعی رہنما ہے ۔
ان کو بحیثیت سیاسی جماعت کے عہدیدار یہ حق نہیں پھنچتا کہ وہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا نام استعمال کرکے زمیندار ایکشن کمیٹی کو ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کے طور پر استعمال کریں۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے نام نہاد سیاسی جماعت کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے پرریس کانفرنس کے ردعمل میں کیا ترجمان نے کہا کہ اگر حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد واقعی زمینداروں سے مخلص ہے۔
تو وہ 2008سے لیکر 2013 تک کے زمینداروں کے نام پر حاصل ہونے والے بلڈوزر گھنٹہ سولر تالاب چیف انجن مشین کا حساب پنجگور کے زمینداروں کے سامنے رکھے کہ وہ کہاں استعمال ہوئے اور کس نے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے پنجگور کے چاروں طرف زرعی زمین اپنے نام الائٹ کرکے زمینداروں کی حق تلفی کی ہے ۔
حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد پنجگور کے زمینداروں کو کھجور کے درختوں پر اسپرے کے نام زہر استعمال کرکے پنجگور کے کھجور کے درختوں کی نسل کشی کا بھی حساب دیں کہ سابق وزیر زراعت نے اپنی کرپشن کو سفید کرنے کیلئے اربوں روپے اسپرے کے نام سرکار ڈے حاصل کرکے پنجگور کے کھجور کے درختوں پر زہریلی کیمیکل استعمال کرکے کھجور کے درختوں کو تباہی سے ہمکنار کیا ۔
پنجگور کے زمیندار حاجی مولابخش سنجرانی حسجی خالد اور حاجی منصور احمد سے سوال کرنے پر حق بجانب ہونگے اس دور میں اپ تینوں کیوں خاموش تھے اسلیلئے کہ یہ تمام عمل اپ کی پارٹی اور اپ کی لیڈر کررہیتھے نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں پنجگور کے تباہ حال زرعی ماحول کو دوبارہ زندہ کرکے زمینداروں کو تمام زرعی سہولت فراہم کرکے انھیں انکی پاں پر کھڑا کردیا ہے ۔
زمینداروں کو سولر بلڈوز گھنٹہ زرعی مشین بلا امتیاز فراہم کرکے پنجگور کے زراعت کو دوبارہ زندہ کردیا اگر پنجگور میں زراعت کو ترقی ملی ہے تو وہ نیشنل پارٹی کی عوامی نمائندوں کی بے لوص خدمت کا نتیجہ ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اگر مزکورہ تینوں افراد کو زمینداروں کی حقوق کا خیال ہے تو وہ بی این پی عوامی کی نمائندگی سے دستبردار ہو کر زمینداروں کی نمائندگی کریں ویسے بھی زمینداروں نے سیاسی وابستگی کی بنا پر حاجی مولابخش سنجرانی پر عدم اعتماد کرکے انھیں صدارت سے سبکدوش کردیا ہے وہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے نام استعمال کرنے کے بجائے بی این پی عوامی کا نام استعمال کریں کسی کو اعتراض نہیں ہے ۔
حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد کا مزکورہ پریس کانفرنس زمینداروں کی حقوق کی ترجمانی نہیں بلکہ اسداللہ کی بحیثیت ایم پی اے شپی کی مناسبت سے اپنی نوکری پکی کرنے کا پریس کانفرنس ہے جس کی بیان کا مطلب ان سے داد وتحسین حاصل کرنے کی کوشش ہے پنجگور کے زمیندار ایسے بہودہ الزامات سیخوفزدہ نہیں ہونگے۔
پنجگور کے زمینداروں کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں،نیشنل پارٹی
وقتِ اشاعت : August 13 – 2018