|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2018

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری حسین الہیٰ نے قومی اسمبلی کی تاریخ میں سے کم عمر پارلیمنٹیرین کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔

26 سالہ چوہدری حسین الٰہی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے ہیں، اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 گجرات سے کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم عمر 25 برس ہے۔