|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2018

کوئٹہ:  یوم آزادی کی مناسبت سے سیکٹر کمانڈر کوئٹہ تصور ستاراور نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہید سراج رئیسانی کی قبر پر حاضری دی۔

سیکٹر کمانڈر کوئٹہ نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔تقریب میں قبائلی عمائدین ،عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین نے شرکت کی ۔

اس موقع پربریگیڈئرتصور ستار نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں ۔