|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2018

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہے کسی سے بھی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے آمرانہ دور میں جمہوری وطن پارٹی پر بہت سے الزامات لگا ئے گئے لیکن آج تک کوئی بھی الزام ثابت نہ کیا جا سکا ۔

بگٹی خاندان کے بیرون ملک کوئی اثاثے اور نہ ہی اکاؤنٹ ہے بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے جنہوں نے ستر سال تک حکمرانی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پیغام پہنچایا گیا کہ پاکستان اور بلوچستان چھوڑ دیں ورنہ آپ کے خلاف بہت سے مقدمات بنائیں گے مگر ہم نے پاکستان چھوڑنے کی بجائے جیلوں کو ترجیح دی یہ ہمارا ملک ہے میرا مرنا جینا پاکستان کیساتھ ہے ۔

نواب اکبر بگٹی شہید نے یہ کبھی نہیں سکھایا کہ وطن کے خلاف کچھ بولیں بلکہ انہوں نے محب وطنی کا درس دیا ہے جمہوری وطن پارٹی پر آج تک کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ہے مشرف کے آمرانہ دور میں ہماری جماعت پر بہت سے الزامات لگا ئے گئے مگر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا ۔

بگٹی خاندان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں اور نہ ہی کوئی اکاؤنٹ ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں پر ترقی کا کوئی معیار نہیں اور نہ ہی تعلیم، صحت کے شعبوں پر ترجیح دی گئی ہے ۔