|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2018

اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کیلئے پرامید ہیں،عمران خان کیے گئے عدوں کو ضرور پورا کریں گے۔

حکومت کو تھوڑا وقت تو دیں سب کچھ پتہ چل جائے گا۔جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان سنجیدہ ہیں،صوبے کے مسائل کو ایوان کے اندربھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا،بلوچ عوام کو نئی حکومت سے توقعات ہیں