کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی رکنیت کا حلف لیا ۔
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے واحد رکن اسمبلی وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف لیا ۔
ان سے حلف اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے لیا جس کے بعد قائد ایوان کیلئے ووٹنگ کے عمل کا آغازکیاگیااس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب نواب ثناء اللہ زہری جام کمال کیلئے بنائی گئی لابی اے میں گئے ۔
نواب ثناء زہری نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا
وقتِ اشاعت : August 19 – 2018