جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین نے ڈالرز کا ہار پہنایا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے لڈھر دینہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ فواد چوہدری الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔