کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی بلوچستان سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
یہ بات انہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہو کہی انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے ساحل ووسائل عوام کی ملکیت ہے اور رہے گی ۔
اپنے وسائل کو بلوچستان کی ترقی اور اپنی عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال کرینگے ہم اپنے حق ملکیت اور حقوق کے حصول پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں نگے ہمارے لیے سب سے پہلے بلوچستان کا امن اور اپنی عوام کی خوشحالی مقدم ہے ۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اپنے اتحادیوں سے ملکر اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ نہ صرف بلوچستان کے ساحل وسائل پر اسکی عوام کا حق ملکیت تسلیم کیاجائے بلکہ صوبے کے وسائل صوبے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہوں ۔
کیونکہ پرامن وخوشحال بلوچستان ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہوسکتاہے ہم عوام کے میعار زندگی بلند کرنے بلا تفریق صحت تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی اور بیروزگاری کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں انشااللہ جلد ہی عوام کو بہتر طرز حکومت کے اثرات نظر آیں گے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے دیگر منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ذمہ بلوچستان کی20000ہزار سے زائد اسامیوں کے فوری حصول کیلئے آینی وقانونی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
وفاقی حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بلوچستان کے ساتھ گذشتہ ادوار میں ھونیوالی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے بی اے پی اور اسکے اتحادیوں کے دیے گے روڈمیپ پر فوری عمل درامد کو یقینی بنائی گی جس سے بلوچستان کی عوام پر وفاق کے اعتماد کی بحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان بھی ترقی کی نئی شارع پر گامزن ہو سکے گا۔
بی اے پی عوامی مینڈیٹ کا لاج رکھے گی،چوہدری شبیر
وقتِ اشاعت : August 27 – 2018