کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ووفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ مستحکم اور نئے بلوچستان کے لئے وزیراعظم شپ کے لئے عمران خان اور صدارت کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے۔
صوبے میں امن وامان ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پینے کے لئے صاف پانی کی کمی اور بے روزگاری کا اگر ہم خاتمہ کرسکیں تو ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے وژن میں کامیاب ہو گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر تے ہوئے کیا وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے۔
کہ مستحکم اور نئے بلوچستان کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم شپ میں عمران خان اور صدارت کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے دس سالوں میں صوبہ انتہائی مشکل اور نامساعد حالات سے گزرا ہے۔
ہم اس مشکل اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ عوام نے نئے اور مستحکم بلوچستان کے لئے 25 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کر تے ہوئے ہمیں صوبے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے محنت کرنے ہو گی انہوں نے کہا ہے۔
کہ جب ہم انتخابات میں اپنے حلقوں میں گئے تو مہم کے دوران ہم نے یہ محسوس کیا کہ بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پینے کے لئے صاف پانی کی کمی اور نوجوانوں میں بے روزگاری جیسے مسائل موجود ہے صوبے بھر میں اگر ہم ان مسائل کا خاتمہ کریں گے تو ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کر تے ہیں کہ وہ مشرف دور میں بھی تھے تو میں ان کو یہ کہنا چا ہتی ہوں کہ مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران شہید ہونیوالے میر سراج رئیسانی اور ان کے 200 سے زائد ساتھیوں کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا اور 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونیوالے دھماکے میں بھی بلوچستان کے لوگ شہید ہوئے انہوں نے کہا ہے۔
کہ جس طرح ہمارے علاقے مند میں صبح8 بجے سے لے کر شام تین بجے تک لگا تار فائرنگ کے باوجود لوگ کھڑی دھوپ میں لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کو کامیاب کرایا ۔