کوئٹہ : بلوچستان کے نئے گورنر کے نام کا اعلان صدارتی الیکشن کے بعد کیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف بلوچستان کے عہدے داروں کے پارٹی کی مرکزی قیادت اور وزیراعظم سے رابطے میں ہے واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اس وقت صوبے میں سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہے اور صوبائی اسمبلی میں بھی واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف بلوچستان جو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی اتحادی ہے مگر ذرا ناراض ہے ۔
کیونکہ ان کا موقف ہے کہ صوبائی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے موقع پر ان کو ان کی پارٹی کے وزراء کے لئے جانے کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اس کے علاوہ کئی سرکاری معاملات میں ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ وزراء کا حلف برداری کا پہلا مرحلا مکمل ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے نئے گورنر کا اعلان صدارتی الیکشن کے بعد کیا جائے گا
وقتِ اشاعت : September 2 – 2018