|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2018

مچھ: مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2کانکن جاں بحق ہوگئے۔ 

انسپکٹر مائنز عبدالرشید ابڑو نے بتایا کہ اتور کو مچھ کے قریب پنڈرگڈکول کمپنی کی ایک کان میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2کانکن محمد حنیف اور محمدگل جاں بحق ہوگئیں جن کی نعشیں کان سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق کوئٹہ اور پشین سے بتایا جاتا ہے۔ 

انسپکٹر مائنز عبدالرشید ابڑو نے بتایا کہ کان کن 300فٹ گہرائی میں کام کررہے تھے واقعہ انکے اپنی ہی غفلت کیوجہ سے پیش آیا کان میں ہوا کی کمی کیوجہ سے ہلاکتیں ہوئی عید کے چھٹی کیوجہ کانیں بند پڑے ہیں لیکن انھوں نے بتائے بغیرآکر کام شروع کیا ۔

کان کے ہوا کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنکھے ہونے کے باوجود بھی انھوں نے چلائے نہیں واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ متاثرہ کان پہنچے اور طویل امدادی کاروائیوں کے بعد لاشوں کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے متاثرہ کوئلہ کان کو کان کنی کیلئے بند کردیا ہے۔