کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ خاران میں ہونیوالے نا انصا فیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس کو اب بولنا چا ہئے تمام سرکاری لوگ عوام کے خادم ہے اور عوال کے امنگوں کے مطابق کام کرنا ہو گا اگر کام نہیں کر سکتا تو اس پر ہم دباؤ نہیں ڈالیں گے اور ان کو یہاں سے فارغ کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے خاران میں مختلف محکموں کے سربراہان سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کو خاران میں ملازمت کرنی ہے تو وہ ڈیوٹی پر آجائے اور اگر نہیں کر سکتے تو ان کو فوری طور پر فارغ کر دینگے ٹرانسفر بھی میں خود کرونگا کوئٹہ میں ہی کام چلائیں ہمیں اس طرح کے افسران کی کوئی ضرورت نہیں جو یہاں سے تنخواہ لیتے اور کام کوئٹہ میں کر تے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں کوئی سٹاف نہیں ہے ۔
جب عوام کو ہم بنیادی سہولیات میسر نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا کیا فائدہ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سب چاہیے اگر ڈیوٹی نہیں دیں گے تو سب کو فارغ کریں سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو نا چاہیے آپ کے لیے درخوستوں کے انبار میرے پاس عوام کی جانب سے لکھے گئے ہیں یہ لیں اور انکو ون ٹو ون کال کرکے انکے مسائل حل کریں مجھے تین دن میں رپورٹ چاہیے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پندرہ ڈیمز کی پی سی بنا کر دیں میں اپرول دونگاگھر گھر جا کر چیک کریں کس کو پانی مل رہا ہے کس کو نہیں جس کے دو نلکے ہیں ایک کاٹ دیں نوٹس دیں اور جرمانہ کریں پانی سب کی ضرورت ہے مختلف واٹر سپالائی سکیمز اپروو کرنے کی کوشش کریں گے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اگر پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی نہیں دے سکتے تو ان کو فارغ کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ صرف ڈیزل کی مد میں پانچ کروڑ باسٹھ لاکھ ہر سال ملتے ہیں اور جو سڑکیں مکمل نہیں ہے ان کی فوری طور پر مرمت کر کے تعمیر کی جائے اگر کوئی ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو ان کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ سڑکیں نہیں بنے اور سڑکوں کے نام پر فنڈز نکالے گئے کیا اس طرح کام چلے گا اس طرح کام ہم نہیں چاہتے ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو اب نہیں دہرائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہر یونین کونسل میں ایک گراؤنڈ بنانا ہے ضروری نہیں جامع اسٹیڈیم ہوبس تین چار سڑی لگا کر میدان بنادیں اور اس سٹی سٹیڈیم کو مکمل گراسی کریں گے میں تعاون کرونگا۔
خاران ، سرخاری محکموں سے کرپٹ افسران کو نکال باہر کرینگے، ثناء بلوچ
وقتِ اشاعت : September 3 – 2018