|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2018

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے وفد سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ۔

صدارتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کی مکمل حمایت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پارلیمنٹ لاجز میں حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ملاقات میں ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پہ مولانا عبدالواسع سینیٹر مولانا فیض محمد سینیٹر مولانا عطا الرحمن جبکہ نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی میر طاہر بزنجو ودیگر موجود تھے نیشنل پارٹی کے وفد نے صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کو لچک دکھانی چائیے تاکہ اپوزیشن آگے چل کر مضبوط ہو۔