|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کے عوامی وسماجی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر ریڈنگ کے بلز کی ارسال،تیز رفتار میٹرز اورمختلف مدات میں جرمانوں کی وصولی کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رہنماوں کا موقف ہے کہ سوئی گیس کمپنی از خود میٹر ٹیمپرڈ کا بہانہ بناکر صارفین سے ہزاروں روپے وصول کررہی ہے جو سراسر ظلم ہے جبکہ بعض ایسے صارفین بھی ہیں جو کرایوں کے گھر میں رہتے ہیں اور انہیں میٹرز تک کا علم بھی نہیں کہ میٹرز کہاں نصب ہیں؟ سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صارفین کو بغیر ریڈنگ کے بلز ارسال کئے جارہے ہیں جوکہ صارف کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔

سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر ریڈنگ کے بلز کی ارسال،تیز رفتار میٹرز اورمختلف مدات میں جرمانوں کی وصولی کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائیگا اور اس سلسلے میں جلد پٹیشن فائل کی جائے گی۔