|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2018

 اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ ژی آج 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفود کی سطح پر اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کریں گے جب کہ چینی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیرا عظم ، اسپیکر قومی اسمبلی اور پاک فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔