حب: رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز حب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف جو میرے مخالف امیدار نے الیکشن ٹریبونل میں جو پٹیشن دائر کی ہے اسکی کوئی خاص اہمیت نہیں کیونکہ الیکشن میں ہارنے والے اکثر امیدواراپنی دل کی تسلی کیلئے اس قسم کی پٹیشنز دائر کر تے رہتے ہیں ۔
جسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلتا اور میرے حوالے سے جو پٹیشن دائر کی گئی ہے ا س میں مجھے اپنے مخالف امیدوار پر واضح برتری حاصل ہے اسلم بھوتانی نے کہاکہ ابھی تک انہیں الیکشن ٹریبونل سے نہ تو کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی کوئی اطلاع ہے ۔
اگر اس سلسلے میں کوئی نوٹس ملا تو میرے قانونی ماہرین قوائد وضوابط اور متعلقہ قانون کے مطابق اسکا ٹریبونل میں جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہو ئے ہیں اور انشا اللہ عوام کی دعاؤں سے عدالتی کاروائی میں بھی کامیابی ہماری ہی ہوگی ۔
میرے خلاف دائر پٹیشن کی کوئی اہمیت نہیں ، اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : September 8 – 2018