اسلام آباد: گوادر سٹی ماسٹر پلان کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ پلاننگ کمیٹی نے گوادر سٹی ماسٹر پلان کے تکنیکی اعتراضات کا جائزہ لیا ہے ۔
اجلاس میں بلوچستان حکومت اور گوادر کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق گوادر کے نمائندوں نے گوادر ماسٹر پلان میں حکومت کی جانب سے واٹر سکیموں پر سستی کا انتہائی سخت الفاظ میں نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے سفارش کر دی کہ گوادر میں ماسٹر پلان کے مطابق منصوبے مکمل کئے جاءںی اور وہاں کی مقامی آبادی کے منشاء کے مطابق واٹر منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے گوادر ماسٹر پلان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ گوادر سٹی پلان کے تحت سی پیک کے تحت780ملین یو ایس ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ منصوبوں میں ہسپتال تعلیم اور سڑکیں اور واٹر سکیمیں جاری ہیں ۔ اجلاس میں تمام امور پر بات کی گئی ہے اور اس کی رپورٹ بعد وزیراعظم کو پیش کر دی جائے گی۔
گوادر سٹی ماسٹر پلان کی تیاری حتمی مراحل میں داخل
وقتِ اشاعت : September 8 – 2018