|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2018

تربت/ کوئٹہ:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم سیکریٹری جنرل حمید بلوچ وائس چیئرمین کامریڈ عمران نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے آج تربت میں بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے ملتان میں بلوچ طلبا پر تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ نے ثابت کر دیا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں زیر تعلیم بلوچ طلباء لاوارث نہیں ہیں ۔

اْنکے لیے بلوچستان میں بھی آواز بلند کی جائے گی اور آج کی ریلی میں سیکڑوں طلباء کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ طلبا حقوق کے لیے ہر فورم میں منظم انداز میں آواز بلند کر سکتی ہے آج کامیاب شاندار بی ایس او کی ریلی نے ثابت کر دیا کہ بی ایس او پجار کی جڑیں تعلیمی اداروں اور طلبا ء کے اندر موجود ہیں اور اْن لوگوں کے لئے واضع پیغام ہے کہ جو بی ایس او کو اپنے خیالوں میں ختم ہونے کی خواب دیکھ کر خود کو تسلی دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار ایک جمہوری اور پرامن طلباء تنظیم ہے اور آج تک بی ایس او کی تاریخی جدوجہد کو زندہ رکھ کر ہر فورم میں بہتر انداز میں بلوچ طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچ سیاست میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں طلباء تحریکوں کی ایک اپنی الگ تاریخ ہے اور بی ایس او بھی اپنی ایک تاریخی کردار رکھتی ہے آج اگر طلبا سیاست میں ایک موجود پائی جاتی ہے تو اسکی وجہ ہماری آپس کی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے ہم بٹّے ہو ئے ہیں تنظیم کے مرکزی چیئرمین نے مزید کہا ہمیں ملک بھر میں طلبا ء حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگا اور جامعات میں طلبا یونین کی بحالی کے لئے تحریک چلانا ہوگا۔