|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2018

خضدار :  خضدار میں موزی مرض کینسر نے ایک اور جان لے لی،دس دنوں کے دوران کینسر کے مرض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خضدار شہر اور مختلف تحصیلوں میں لوگ بڑی تیزی سے کینسر کے مرض کا شکار ہو رہے ہیں منگل کے روز خضدار کا رہائشی جمعہ خان خدرانی کینسر کی وجہ سے کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے واضح رہے ۔

گزشتہ دس دنوں کے دوران خضدار کے مختلف علاقوں میں کینسر کے سبب مجموعی طور پر ایک خاتون سمیت پانچ افراد انتقال کر چکے ہیں اور اب بھی سینکڑوں مریض اس مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں