|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2018

اوتھل : اوتھل کے قریب دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ایک زخمی۔

تفصیلات کیمطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی مہران کار اوتھل سے 40 کلو میٹر دور مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر ٹیارہ کے مقام کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد بشکیہ خان ولد سفر خان عمر 35 سال سکنہ باران تحصیل ڈھاڈر ضلع کچھی ، بشیر احمد ولد محمد حسن عمر 38 سال سکنہ سریاب کوئٹہ، وسیم اکبر ولد میر محمد اکبر بنگزء عمر 40 سال سکنہ دشت مستونگ جاں بحق اور کار ڈرائیور عبدالغفار ولد میر محمد اکبر بنگلزء عمر 35 سال سکنہ دشت مستونگ شدید زخمی ہوگئے۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال اور نائب تحصیلدار بیلہ حبیب اللہ کھوسہ نیاپنی لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔

جہاں سول ہسپتال بیلہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جاوید رونجھو اور لس بیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے زخمی کار ڈرائیور کی طبی امداد کی۔جب کہ لس بیلہ ویلفیئر ٹرسٹ (LWT) کے رضاکاروں نے میتوں کو غسل و کفن دے کر نعشوں کو ان کے آباء علاقوں کو روانا کردیا۔

جب کہ ایک دوسرے حادثے میں اوتھل سے 25 کلومیٹر دور ونگوء(دبء ہوٹل) کے مقام پر موٹر سائیکل سے گر کر بلال ولد دوست محمد قوم عمر 28 سال قوم نوہانی سکنہ وندر لسبیلہ جاں بحق ہوگئے۔جن کی نعش ایدھی ایمبولینس کے زریعے DHQ ہسپتال اوتھل پہنچاء گء اور ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔