|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سابق سینیٹر وزیر سعید احمد ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان کے افغانیوں اور بہاریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اسے سیٹزن شپ ایکٹ میں ترمیم کرنی ہوگئی ۔

اچھا ہوتا کہ وزیراعظم اس حساس قومی مسئلے پر کوئی اعلان کرنے سے پہلے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیتے تو اسکے اچھے نتائج برآمد ہوتے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے چھوٹے صوبوں جہاں مہاجرین کی بڑی تعدا�آاباد ہے بے چینی پیدا ہونا لازمی امر ہے ان کا کہنا تھا کہ اس پہلے کے حکومت ایسا کوئی اقدام اٹھائے۔

اس کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے جو آزادی کے وقت اپنا سب کچھ لٹا کر سرحد پار سے پاکستان آئے اور اب ان کی تیسری نسل یہاں آباد ہے لیکن ان کو اب تک پاکستانی شہریت لینے میں دشواری کا سامنا ھے ہونا تو یہ چاہئے تھا ۔

کہ ملک کے ہر صوبے میں اس تفریق کے بنا کہ اس کی مادری زبان کیا ہے کو باآسانی شہریت مل سکتی ہماری قوم اب تک اس مقام پر نہیں پہنچی کہ اتنا بڑا فیصلہ یک دم کرلے کیونکہ اس سے چھوٹے صوبوں بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے اور اس عمل سے قومی تشخص مجروع اور پاکستانی قوم تقسیم ہوسکتی ہے لہٰذا وزیراعظم عمران خان اہم قومی فیصلے کرنے سے پہلے مشاورت کا راستہ اپنائے تو اچھا ہوگا ۔

One Response to “افغانیوں کو شہریت دینے کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا،سعید ہاشمی”

Comments are closed.