خضدار: کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار تیزر فتاری کے باعث وہیر کے مقام پر الٹ گئی ،پانچ سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق ،تین خواتین زخمی ہو گئیں ۔
لیویز نے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار تحصیل وڈھ کے علاقہ وہیر میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد ایوب ایک پانچ سالہ بچی جا ں بحق ہو گئیں جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد ایوب مری موقع پر پہنچ گئے ۔
نعشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا واضح رہے کہ ضلع شہید سکندر آباد سے لسبیلہ تک موٹر وے پولیس تعینات نہیں۔
جس کی وجہ سے اس سیکشن میں ڈرائیور تیز رفتاری کرتے ہیں جس کے سبب حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں عوامی حلقوں نے اس سیکشن میں بھی موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
وڈھ، گاڑی الٹنے سے بچی سمیت دوافراد جاں بحق، 3خوائین زخمی
وقتِ اشاعت : September 29 – 2018