کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ایک قومی اور2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حق دے دیا حلقہ این اے 258 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین ‘ حلقہ پی بی 5 سے آزاد امیدوار سردار مسعود لونی جبکہ حلقہ پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئرزمرک خان اچکزئی کامیاب ہوئے تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 258 ‘ حلقہ پی بی 5 اور حلقہ پی بی 21 پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا انعقاد کرایا جائے الیکشن 2018ء میں حلقہ پی بی 05 سے سردار مسعود علی خان لونی آزاد امیدوار کی حیثیت سے 13322ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے کامیاب ہونے کے بعد انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر نے 8887ووٹ لئے تھے اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار سردار یحیء خان ناصر نے 5881 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر 2013 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے اور صوبائی اسمبلی کے ممبر اور مشیر برائے انڈسٹریز بھی رہے تھے جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار سردار یحیء خان ناصر نگران حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور 2018 میں پہلی بار حلقہ پی بی 05 دکی سے الیکشن لڑے بی اے پی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کیجانب سے مبینہ دھاندلی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس پر اج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکسن کالعدم دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا حلقہ این اے 258 لورالائی ، دکی، زیارت، ہرنائی، موسی خیل، پر بھی الیکشن کالعدم اور دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ این اے 258 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار اسرار خان ترین نے 42938 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا امیرزمان نے 38457 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر نے 25792 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔ این اے 258 پر ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 447627 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 313727 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 133900 ہے این اے 258 کیٹوٹل 393 پولنگ اسٹیشنز تھے دوسرے نمبر پر انے والے جمعیت کے امیدوار مولانا امیرزمان اور تیسرے نمبر پر انیوالے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر کیجانب سے مبینہ دھاندلی کیس دائر کیا گیا تھا جس پر اج الیکشن کمیشن اف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کالعدم اور دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال ‘ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ‘ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے‘صوبائی وزیر ضیاء لانگو ‘ رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف انتخابی عذر داری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذر داری کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار جان محمد دشتی کے وکیل نادر چھلگری ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی وزیر ذبیدہ جلال کی جانب سے امیر ترین ایڈوکیٹ کا وکالت نامہ الیکشن ٹریبونل میں جمع کر دیئے اور زبیدہ جلال کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظورکر لی کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی الیکشن ٹریبونل میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار بی این پی مینگل کے رہنماء لشکری رئیسانی اور ان کے وکیل جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اقبال شاہ ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل رؤف عطاء اور الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل میں پیش ہوا قاسم سوری کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظورکرلی گئی الیکشن ٹریبونل نے لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 265 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری این اے 265 سے کامیاب ہوئے تھے الیکشن ٹربیونل میں بی این پی رہنما حاجی لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار لشکری رئیسانی اور ان کے وکیل جبکہ ان کے وکیل جبکہ پی بی 31سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ‘ایڈووکیٹ جنرل رف عطا اور الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل میں پیش ہوئے سماعت کے دوران نصراللہ زیرے کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعاکی الیکشن ٹریبونل نے نوٹسز پر جواب دینے کیلئے آخری مہلت دے دی پی بی 31 انتخابی عذرداری درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی الیکشن ٹربیونل میں صوبائی وزیر ضیا لانگو کے خلاف میر سعید احمدکی درخواست پر سماعت ہوئی میر سعید احمد کے وکیل نصیب اللہ ترین اور ضیاء لانگو کے وکیل نادر چھلگری ایڈووکیٹ‘ ایڈووکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے صوبائی وزیر ضیاء لانگو کے وکیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظورکی پی بی 37مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی الیکشن ٹربیونل میں رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نوید قمبرانی ایڈوکیٹ، سید محمود شاہ کے وکیل عدنان اعجاز ایڈووکیٹ ‘ایڈووکیٹ جنرل رف عطا، الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل میں پیش ہوئے سید محمود شاہ کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا منظورکر لی گئی الیکشن ٹریبونل نے این اے 267 انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی ایم ایم اے کے سید محمود شاہ این اے 267 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
بلوچستان کی 2صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم ،انتخابی عذرداریوں میں فریقین کو نوٹسز جاری
وقتِ اشاعت : October 6 – 2018