|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2018

خضدار: خضدار کے تحصیل زہری میں ایک نوجوان کانگو وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ،کانگو وائرس کی شعبہ کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کو کوئٹہ ریفر کر دیا مگر غربت اور تنگ دستی آڑے آ گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری کا نوجوان محمد یقیوب کو منہ اور ناک سے خون بہنے کی شکایت پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کانگو وائرس کے شعبے کا اظہار کرکے مریض کو مزید اعلاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا غربت اور معاشی مجبوریوں کی وجہ سے وقت پر مریض کو کوئٹہ منتقل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا ۔