مستونگ: ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گنوڈین دشت میں چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کی حمایت میں ایک بہت بڑا جلسہ عام کا انعقادکیاگیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میرہمایون عزیزکر،حاجی لشکری خان رئیسانی،میرسکندرخان ملازئی نے کہاکہ جہاں جہاں ظلم جبر ہوا ہے تودنیا کے ان اقوام کیساتھ شانہ بشانہ کڑے رہے ہیں،آج انکی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ ضرورت ہے کہ وہ آج ہم پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاکہ یہاں پر یہ رہنے والا قوم آزاد قوم ہیں اسے بزورطاقت محکوم بنادیاگیاہے۔بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کے آباؤاجداد نے 700سال تک مقابلہ کیااور اپنی سرزمین اور اور ساحل وسائل کا دفاع کیا۔آج جنگ کی نوعیت تبدیل ہوگیاہے اب ہمیں چاھیئے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی اجداد کی تاریخ کوبچانے کیلئے سیاسی طرز پرجدوجہدکریں۔سیاسی لوگ گوادرکو بچانے کیلئے کوشش کرہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ریکودک،سیندک،اور ساحلی پٹی کولوٹنے سے بچائے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ راتوں رات اچانک ایک شخص اٹھتاہے اور رات کی اندیرے میں جعلی پارٹی بنالیتاہے اور دوسرے روز اسے حکومت دیاجاتاہیاور بلوچستان کے عوام پراست مسلط کیاجاتاہیاور اس حکومت کا مقصد مظلوم عوام کی خدمت نہیں بلکہ ریکودک کو سعودی عرب پر فروخت کرناہے۔
آج جنگ نہیں سیاسی جدوجہد ہی بہترین ہتھیار ہے ، نواب رئیسانی
وقتِ اشاعت : October 8 – 2018