اسلام آباد: جلال آباد میں حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان نے قونصل خانہ کھول دیا۔
افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 40 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا، جس کے بعد ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے جلا ل آباد قونصل خانہ پہنچ گئے۔
اس سے قبل گزشتہ روزپاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔