|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2018

خضدار: وڈھ پی بی 40ضمنی الیکشن سیکورٹی سرانجام دہی کے لئے جانی والی لیویز فورس کی گاڑی الٹ گئی ، ایک لیویز اہلکار جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آڑینجی میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے جانے والی لیویز اہلکار وں کی گاڑی ناہموار روڈ کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والا لیویز اہلکار گہور خان زہری موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

جب کہ دس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں،عبدالرزاق ساکن باغبانہ ،عبدالمالک ساکن خضدار،بہرام خان ساکن زہری ، عبدالحمید زہری ، نور احمد ساکن گنکو ،محمد پناہ ساکن نوغے ،فدا حسین ساکن باغبانہ ،مسعود احمد لہڑی شامل واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدارریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی نے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد ایوب مری کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور انہیں علاج و معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔