|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2018

تربت: امن و امان اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر تربت میں دفعہ144نافذ، ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش و استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی جانب سے ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی و کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر ایک مہینے کے لیئے ہر قسم کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش و استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اس کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ کی سفارش پر ضلع کیچ میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ایک مہینے کے لیئے ہوگا۔