|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2018

کوئٹہ : نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر رحمت بلوچ کے گرد گھیرا تنگ کردیا ڈپٹی کمشنر گوادر سے تفصیلات طلب کر لی ۔

سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے خلاف زائد اثاثے بنانے پر انکوائری شروع کر دی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ کے خلاف زائد اثاثے بنانے پر نیب بلوچستان نے انکوائری شروع کر دی اور ان کے خلاف گوادر سمیت دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے جانے پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔