بے نظیر بھٹو: سیاسی سفرکے نشیب و فراز

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بے نظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسی شخصیت ہیں جنھوں نے نہ صرف سیاست میں اپنا لوہا منوایا بلکہ دنیا بھر میں اپنی سیاسی شناخت بھی بنائی۔ ان کا سیاسی سفر نشیب و فراز سے بھرپور رہا جس میں عروج و زوال دونوں شامل ہیں۔انہوں نے اپنی سوانح عمری جس کا عنوان ہے Destiny of Daughter “جو East the of Daughterکے نام سے بھی شائع ہوئی” اس میں،بینظیر بھٹو نے ایک متمول اور بااثر پاکستانی خاندان میں اپنے مراعات یافتہ بچپن سے شروع ہونے والی زندگی کی داستان بیان کی ہے۔اپنی سوانح عمری میں وہ ہارورڈ اور آکسفورڈ میں اپنی تعلیم، اپنے والد، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، اور اپنی سیاسی بیداری کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔ اس کتاب میں مسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون منتخب وزیر اعظم تک کے راستے میں چیلنجوں اوربعد ازاں جلاوطنی کے ادوار کا تذکرہ موجود ہے۔

*ایم کیو ایم جیت کر بھی ہار گئی*

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

اللہ اللہ کر کے آٹھ فروری کو انتخابات مکمل ہوئے اور اس کے نتیجے میں جیسے تیسے مینڈیٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے رکن متعلقہ اسمبلیوں سے حلف اٹھا چکے ہیں۔ ان میں ایم کیو ایم پاکستان بھی شامل ہے جس نے کراچی سے 15 اور مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں حاصل… Read more »

بات اصل ایم کیو ایم کی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کراچی میں اردو اسپیکنگ کی نمائندہ ہونے کی دعویدار اس وقت تین جماعتیں ہیں یا یوں کہیں کہ ایم کیو ایم کے تین دھڑے ہیں۔ تینوں ہی دعوے کرتی ہیں کہ وہ اردو اسپیکنگ کے نمائندے ہیں اور انتخابات میں انہی کے نمائندوں کو ووٹ دیا جائے۔ اگست 2016 کو بانی متحدہ کی تقریر کے… Read more »

سندھ کی بدلتی سیاسی صورتحال

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ایم کیو ایم پاکستان اور نون لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ اب تک نہیں ہو سکا ہے۔ ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی نشستوں 229، 230 اور 239 پر نون لیگ کی حمایت کرنے پر تیار ہے۔

کراچی یتیم ہے، کوئی والی وارث نہیں

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔ گراؤنڈ فلور اور میزنائن فلور پر دکانیں ہیں جبکہ اوپر چار منزلہ رہائشی عمارت ہے۔ اس کے گراؤنڈ فلور پر دکانوں میں آگ لگ گئی جہاں پر میٹرس فروخت کیے جاتے ہیں۔

انتخابات کی تیاری، سہاگن وہی جو پیا من بھائے

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں انتخابی کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور انتخابات شفاف ہوں گے۔ ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مختلف مقامات پر انتخابی مہمات کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہتے سنے گئے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔ دوسری جانب ان کے والد آصف علی زرداری کا انتخابی کمیشن پر اعتماد اور شفاف الیکشن کا عندیہ، کیا یہ تضاد نہیں ہے۔