بجٹ اجلاس : بلوچستان اسمبلی کے باہر آنسو گیس شیلنگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مارکر اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔

بجٹ اجلاس:صوبائی وزراء اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ،اپوزیشن کا مذاکرات سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزراءعارف جان محمد حسنی،عبدالخالق ہزارہ اپوزیشن ممبران سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں،اپوزیشن نے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے

بجٹ اجلاس: بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔کابینہ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی غیرترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط کی مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ۔

بجٹ اجلاس، اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی کو تالے لگا دیے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

 کوئٹہ : میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیے۔بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل تالا بندی کردی گئی اور اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیے۔

پاکستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن کے لئے پولنگ 17 جولائی کو کرانے کا حکم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن کا شیڈول تین دن کے اندر جاری کرنے اور الیکشن کے لئے پولینگ 17 جولائی کو کرانے کا حکم جاری بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن جو کہ ایک سال کے عرصہ کے لیے ہوتے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ہائی کورٹ بارکے الیکشن کا انعقاد نہیں کیا گیا گزشتہ سال ستمبر میںبلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ کے الیکشن بروقت منعقد کرانے کے لئے ہائی کورٹ بار کو وقتاً فوقتاً احکامات دیتے رہے لیکن اس پر ہائی کورٹ بار مسلسل بلوچستان بار کونسل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہے آخر کار بلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل دےکر ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا تھا اس شیڈول کو ہائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ نے پاکستان بار کونسل میں چیلنج کیا تھا اور گزشتہ آٹھ مہینوں سے ہائی کورٹ بار پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسٹے پر اپنے امور چلا رہے تھے

360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیںبلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے اگر بجٹ پر کام کیا ہے تو تجاویز لائیں ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

آواران میں زلزلے کے جھٹکے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔