بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تو دنیا پاکستان سے امداد لے گی،شاہد آفریدی 

Posted by & filed under بلوچستان.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اللہ اُن سے کیا کام لے گا،اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

لیلی او لیلی گانے سے مجھے غیر معمولی مقبولیت ملی‘ منفی پروپیگنڈوں کو اہمیت نہیں دیتی‘ عروج فاطمہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: لیلیٰ او لیلیٰ سانگ سے غیر معمولی مقبولیت ملی، منفی پروپیگنڈوں کو اہمیت نہیں دیتی، 8 سال کی عمر میں عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام سے متاثر ہوکر موسیقی کی طرف دلچسپی بڑھ گئی، علی ظفر عظیم فنکار ہونے کے ساتھ ایک بہت اچھی شخصیت کے بھی مالک ہیں، موسیقی میں استاد میرے بڑے بھائی سلمان ہیں۔ ان خیالات کااظہار کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی کی رہائشی عروج فاطمہ نے آزادی ویب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

نیشنل پارٹی کا رویہ پچھلی حکومت میں دوستانہ ہوتا تو ہم ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاق کو نیت ٹھیک کرنی ہوگی، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under انٹرویو.

واحد انتخابات 1970ء کے تھے جس سے نہ صرف عوام بلکہ تمام سیاسی جماعتیں مطمئن تھیں مگر بدقسمتی سے اس انتخابات کے نتائج کو بھی قبول نہیں کیاگیااوراسی نتائج کے باعث بنگلہ دیش معرض وجود میں آیاجبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں نیپ کی حکومت کو ختم کیا گیا،جس کے بعد جو بھی انتخابات ہوئے ان سے کوئی بھی مطمئن نہیں، 1985ء کے انتخابات غیر سیاسی ہوئے تھے، 1988ء کے انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کی بھی مدت پوری نہیں ہونے دی گئی اب جو بھی انتخابات ہوئے ہیں کسی پر چھوٹے تو کسی پر بڑے سوالیہ نشان ہیں جہاں تک 2018ء کے عام انتخابات کی بات ہے۔

وسائل سے متعلق کمزور معاہدوں کا فائدہ کمیٹیاں اٹھا رہی ہیں،سیندک سے سونا اور کاپر بغیر ریفائنری کے لے جایا جارہا ہے، محفوظ علی خان

Posted by & filed under انٹرویو.

کوئٹہ: سابق سیکریٹری فنانس بلوچستان اور ماہرمعاشیات محفوظ علی خان نے آزادی ویب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تفصیلات احسن اقبال نے کبھی بھی کسی کو نہیں بتائی جس کا سب سے بڑانقصان بلوچستان کو ہوا اور ہماری صوبائی حکومتوں نے بھی کبھی اپنے منصوبوں کے معاہدوں کی تفصیلات نہیں پڑھی جس کی وجہ سے ہمیں منافع بخش منصوبوں سے فائدہ کی بجائے نقصان اٹھاناپڑا۔