کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے صوبائی سکریٹری برائے سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم ، خواندگی ، غیر رسمی تعلیم اور محکمہ انسانی حقوق عبدالروف بلوچ نے کہا ہے کہ اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا کہ بلوچستان کی پہلی انسانی حقوق کی پالیسی اپنے آخری مراحل میں ہے اور اسکا اجرا عنقریب ہوگا۔
قلات: قلات کے قبائلی زمیندار رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں گئی تو ہم اپنے حق کا دفاع کریں گے۔ ہم کسی صورت اپنے آباﺅ اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے،
کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ 4جولائی کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز جلسہ تاریخ رقم کریگی نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے مولانا فضل الرحمن آخری امید ہے ،موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے
کوئٹہ: محکمہ واسا کوئٹہ کے مزدور و ملازمین جائز مسائل حل نہ ہونے اوور ٹائم کی بندش تنخوہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کیخلاف سراپا احتجاج بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ میں فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ مزدوروں کی جانب سے مسائل کے حل اوور ٹائم تنخواہیں پنشن وقت پر ادا کرنے اور محکمہ واسا کے فنڈز کی کیخلاف شدید نعرے بازی آئندہ جمعرات 17 جون2021 کو واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ سے احتجاجی ریلی نکالنے اور ایدھی چوک پرمطالبا کے حل کیلئے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا۔
کوئٹ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بجٹ سے قبل اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کردیا مشیر کھیل و امور نوجوانان اوع ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ صوبائی وزیر جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی وزیر اعلی کے مشیر مقرر۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک و صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے جمعرات کے روز گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کئے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھی قوم پرست رہنماو¿ں کے علاوہ ہم ہمارے قوم کے باعزت و باوقار تاریخ دان و محقق گل حسن کلمتی سمیت جہانزیب کلمتی، مراد گبول، دادکریم کلمتی، جان شیر جوکھیو، یعقوب خاصخیلی کے نام مقدمہ درج کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام بہتر انداز میں کام کررہے ہیں ، بلوچستان میں رفیوزلز میں کمی آرہی ہے امید ہے اس سال اس میں مزید کمی آئے گی ،
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم اور بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی زیرصدارت بلوچستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کا اعلی سطحی اجلاس بلوچستان بوائے اسکاٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔