کوئٹہ:میٹرو پولیٹن کے ملازمین کا بھوک ہڑتال 5 ویں جبکہ ملازمین کا احتجاجی کمیپ 38 ویں روز میں داخل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:میٹرو پولیٹن کے ملازمین کا پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ 5 ویں جبکہ ملازمین کا احتجاجی کمیپ 38 ویں روز میں داخل  میٹروپولیٹن کے ملازمین بھوک ہڑتال پر بیٹے تین میں سے دو کی حالت غیر ہسپتال منتقل ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ملازمین کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں

افغان حکومت، امریکا دوحہ معاہدے پر عمل نہیں کررہے، طالبان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

طالبان نے افغان حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ برس طے پانے والے معاہدے پر عمل نہیں کررہے جن میں قیدیوں کی رہائی اور غیر ملکی افواج کی بے دخلی شامل ہے۔

چمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ایم ایس ایف کی جانب سے خسرہ کے 375مریض بچوں کا علاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن : محکمہ صحت کو خسرہ کی وباء سے نمٹنے کے لیے تعاون فراہم کرتے ہوئے میڈیسنزسانزفرٹییئرز/طبیبان بے سرحد(ایم ایس ایف) نے چمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع قلعہ عبداللہ میں 30بستروں پر مشتمل خصوصی آئسولیشن قائم کی ہے۔

کوئٹہ : حکومت کے پاس پیسہ ہے لیکن استعمال غلط کیا جارہا ہے ، جان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پیلڈاٹ کے زیراہتمام کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے لیے نیشنل پارٹی کے شعبہ پالیسی سازی کا اجلاس اجلاس کے بعد نیشنل پارٹی کے جبرل سیکرٹری جان بلیدی کی میڈیا سےکو بریفنگ پاکستان عالمی وبا کرونا وائرس کی بنزدآزما ہے تمام سیاسی جماعتوں  کے پاس پالیسی ساز ہونا چاہئے۔ کورونا کے حوالے سے پاکستان… Read more »

20 روز کے دوران 2001 ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔ 20 روز کے دوران 2001 ہیلتھ ورکرزکو ویکسن لگائی جاچکی ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 22 ہزار ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہیں ۔

  پی ٹی سی ایل کے جعلی بلزکرپشن کا معاملہ، سابق سپر وائزر پی ٹی سی ایل تربت اور ٹھیکیدار کو احتساب عدالت سے سزا وجر مانہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

   پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ تربت میں جعلی بلز بنا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت کوئٹہ نے پی ٹی سی ایل تربت کے سابق سپر وائیزر خالد شمیم اور ٹھیکیدار عبدالغنی کو مجموعی طور پر 74لاکھ روپے اور 8سال کی سزا سنادی جبکہ کرپشن کیس کے دیگر تین ملزمان کو ڈیڈھ کروڑ سے ذائد جرمانے اور قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

کوئٹہ:کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے اور تنخواہوں کی بندش کیخلاف ینگ نرسز کا انسکمب روڈ پر دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 3 سال سے کنٹریکٹ پر بھرتی 3 سو 50 نرسز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے اور 3 ماہ سےتنخواہیں بند ہونے کے خلاف ینگ نرسز سراپا احتجاج ہوگئی،

حیدرآباد کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ ایڈوکیٹ رضوانہ میمن

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

سکھر: پیپلز لائیرز فورم لیڈیز ونگ ضلع صدر سکھر ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پر پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اپنے جاری کردہ بیان میں ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا بڑا جلسہ عمران نیازی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے

منگچر کلی خراسانی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین مزدورجاں بحق ایک زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچرکے علاقے کلی خراسانی کے نزدیک مقامی زمیندار کے رگ (بورنگ )پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے علی رضا سکنہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو زخمی اور تین افراد شاہنواز ، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمار ساکنان صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو ہلاک کردیا