کوئٹہ: مسافرخانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5افراد جھلس گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیو اڈہ مسلم مسافر خانہ کے اندر کمرے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی جنھیں ایدھی ایمبولینس کے زریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا جارہا ھے  گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ھونیوالے افراد کے نام

ڈیرہ مراد جمالی: شوہر نے بیوی, سالی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی ڈومکی محلہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سالی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ھے مرنے والوں کی تعلق بغدار ڈومکی قبائل سے بتایا جارہا ھے 

چاغی دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق ایک زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چاغی دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق ایک زخمی حادثہ مال بردار ٹرالر بوزر ٹرالر کے درمیان تصادم سے ہوا جان بحق افراد اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے دونوں ٹرالرز تفتان سے کوئٹہ جارہے تھے

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کاروائی ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سی ٹی ڈی ٹیم معمول کی کارروائی پر جارہی تھی ،کہ نواں کلی میں اہلکاروں کیساتھ مبینہ فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں٘ ایک شخص جاں بحق اور مارے جانے والے شخص کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف بھی برآمد،

جعلی ویکسین کی خریداری کا الزام :  ڈی جی ہیلتھ اور ایم ایس شیخ زید ہسپتال 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام میں گرفتار ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ اور ایم ایس شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال عبدالغفار بلوچ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے، ملزمان نے انجیکشن کی خریداری میں کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، ملزمان کو گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی گئی

جعلی ویکسین کی خریداری کا الزام : نیب بلوچستان نےڈی جی ہیلتھ اور ایم ایس شیخ زید ہسپتال کوگرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کتے کے کاٹے کی ویکسین کی جعلی خریداری اور اُس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام, ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ اور ایم ایس شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال عبدالغفار بلوچ گرفتار، عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کر دی، ڈی جی ہیلتھ نے قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے دو لاکھ چوالیس ہزار انجیکشن خریدنے کی غیر قانونی منظوری دی اور بعد ازاں دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے من پسند ٹھیکیداروں کو 40 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگی بھی کر دی، ایم ایس شیخ زید ہسپتال نے بھی من پسند ٹھیکیدار کو نوازتے ہوئے مالی فوائد حاصل کئے۔

کوئٹہ : بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ۔بلوچستا ن میں پولیو مہم بروز پیر30 نومبر سے شروع ہوگی۔ پولیو مہم کے دوران25لاکھ کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے پولیو مہم  میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی۔