تربت : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی نے شہید ڈاکٹرشفیع بزنجو کی چوتھی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ناپختہ مزاحمت کی وجہ سے آج بلوچ سیاست شجرممنوعہ بن چکی ہے اسی مزاحمت کی ناپختگی کی وجہ سے آج اسٹیبلشمنٹ گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ پہنچ چکی ہے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
گوادر’ماہر لسانیات سید ظہور ہاشمی کے مجسمہ کی رونمائی
گوادر: میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کی جانب سے میر ین ڈرائیو پر بلوچی زبان کے معروف شاعر، ادیب، ماہر لسانیات اورمحقق سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمہ کی رونمائی کردی گئی ہے۔ مجسمہ کی رونمائی سابقہ صوبائی وزیر و سابقہ ضلع ناظم میر عبدالغفور کلمتی نے نقاب کشائی کرکے کیا۔
تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے نئے فیز کی منظوری دیدی گئی ہے،ظہور بلیدی
تربت : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ 3ارب روپے کی لاگت سے تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے نئے فیز کی منظوری دیدی گئی ہے جس پربہت جلدکام کا آغاز ہوجائے گا۔
بلوچستان حکومت کی وفاق کو رقم فراہمی تعجب خیز ہے، اصغر رند
تربت : بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے 37 ارب 30 کروڑ روپے وفاقی حکومت کو فراہم کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی وفاق کو خوش کرنے کا حربہ قرار دیا جسے وفاقی حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے بروئے کار لائے گی مگر اس نام نہاد بچت کفایت شعاری سے پسماندہ بلوچستان مزید محرومی کا شکار ہوگا۔
کیچ پولیس کی کارروائی ڈکیتیوں کا سرغینہ گرفتار
تربت : کیچ پولیس بڑی کاروائی، گھروں میں ہونے والی ڈکیتیوں کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کیچ میر حسین احمدلہڑی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دن رات کی انتھک کوششوں اور محنت سے تربت کے نواحی علاقہ بگ اور نوکباد میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ملزمان کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث ملزمان کے سرغنہ نور محمد عرف نورا قلندرانی کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم نے دونوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔
بی این پی کی جدوجہد سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ شروع ہوا،پرنس موسیٰ
قلات : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمدزئی نے کہا ہے کہ بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کی جدوجہد سے چار خواتین سمیت سینکڑوں لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے ہیں اور بی این پی سمیت بلوچستان کے عوام کا سردار اختر جان مینگل کو بھر پورحمایت حاصل ہیں۔
گوادر پاکستان کا دل اور سی پیک کا مرکز ہے،وائس ایڈمرل آضف خالق
گوادر: گوادر پا کستان کا دل اور سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادر کا پاکستان سے الحاق دور اندیشانہ فیصلہ تھا۔ پا کستان نیوی نہ صرف آبی حدود کو محفوظ بنارہی ہے بلکہ ساحلی علاقوں کی فلا ح او ربہبود بھی ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ گوادر مستقبل قر یب میں خطہ کا گیم چینجر والا شہر بن رہاہے۔ پاکستان اور چائنا کا اشتراک خوشحالی کے نئے دور پیدا کرے گا۔گوادر ڈے آئندہ شایان شان طور پر منا یا جائے گا۔
ایرانی تیل کے کاروبار پر پابندی سے 5لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار ہوگئے ہیں،غفور حیدری
قلات; جمعیت علما ء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی بندش سے پانچ لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو ان کے کاروبار پر کیو ں قدغن لگاتی ہیں صوبے میں مختلف سرکاری اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں اسامیاں خالی ہو نے کے باوجود لاکھوں کی کی تعداد میں نوجوانوں کا بے روزگار ہونا حکومتی کار کردہ گی پر سوالیہ نشان ہیں۔
قلات،ٹڈی دل نے کروڑوں کی فصلات کو منٹوں میں چٹ کردیا،زمیندار سر پکڑ کر بیٹھ گئے
قلات: قلات کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل پہنچ کر فصلوں کو تباہ کرکے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ٹڈی دل نے قلات کے علاقوں گزگ روش چوپ تخت جوہان لورہاڑو عالم بھینٹ بھاڈ گرانی سمندر اور دیگر علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔
تربت’ضلع ہسپتال میں سہولیات ناپید
تربت: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں صحت کی سہولیات ناپید، گائینی وارڈ تباہی کا شکار ہوگیا۔رات کے اوقات ڈاکٹروں کی حاضری نا ہونے کے سبب گائینی وارڈ نرسوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔