بلیدہ’بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  بلیدہ میں بجلی کی طویل بندش اور پانی نا ہونے پر عوام سراپا احتجاج، ریلی نکال کر واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ بلیدہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے میں بجلی کی بلا وجہ بندش کے خلاف عوام نے مقامی نوجوانوں کی قیادت میں ریلی نکال کر الندور، سے ہوتے ہوئے میاز، سلو، چھب اور بٹ تک مار چ کیا۔ مارچ کے شرکاء نے واپڈا کی زیادتی اور عوامی نمائندوں کی خاموشی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

حکمرانوں نے کشمیر کی تحریک کے پیٹھ میں خنجر گونپ دیا ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس میں نیک نیتی سے اوپن ٹرائل کیا جائے تو نیازی حکومت دو تین روز میں ختم ہو جائے گی،آزادی مارچ کی کامیابی سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں دم توڑ گئیں سلیکٹڈ نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ اور مہنگاہی کو آسمان پر پہنچادی خدانخواستہ اگر یہ ملک دیوالیہ بن گیا تو یہاں کوئی بھی حکومت کرنے کے لیے تیار نہیں ہو گا۔

کیچ کے برطرف اساتذہ کو فوری بحال کیا جائے، ایچ آر سی پی

Posted by & filed under پاکستان.

تربت : ایچ آر سی پی اسپیشل ٹاسک فورس تربت مکران کے دفتر سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ضلع کیچ کے 114 اسکول ٹیچرز کی برطرفی اور 65 اسکول ٹیچرز کی معّطلی کی مذمت کی گئی ہے اور پُر زور مطالبہ کیا گیاہے کہ انہیں بلا تاخیر بحال کیا جائے مزید کہا گیا ہے کہ افسری کے لائق وہ شخص ہوتا ہے جس میں اہلیت، انصاف پسندی، انسان دوستی، نیک نیتی، متعلقہ اُصول و ضوابط سے واقفیت اور اپنے ما تحتوں سے کام لینے کی صلاحیت ہو اور وہ اپنے ما تحتوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔

مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہوتا ہے، محمد وسیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر :  مسائل کو اجاگرکرنے میں میڈ یا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ گوادر کا مستقبل روشن ہے۔ صحافی مثبت رپورٹنگ سے گوادر کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کر دار اد ا کریں۔ گوادرپریس کالونی کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ ہمارا معاشرہ عدم برداشت کی طرف جارہا ہے۔ تعمیری تنقید کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ مکران بدامنی کا شکارہے۔

کیچ میں بد امنی عروج پر ہے انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے سامنے سرینڈر کرچکی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت :  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں بدامنی کی حالیہ لہر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی بنیادی ذمہ داری سے نہ صرف غافل ہوچکی ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے آگے حکومت سرینڈر کرچکی ہے۔

کیچ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے،آل پارٹیز

Posted by & filed under پاکستان.

تربت :  آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس الائنس کے کنوینر اور پی این پی عوامی کے رہنماء خان محمد جان کی صدارت میں پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں کیچ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد برقرار رہا تو نیازی حکومت اپنی ساکھ برقرار نہیں رکھ پائے گی،حاصل بزنجو

Posted by & filed under پاکستان.

تربت: ملک میں حماقتوں پہ حماقتیں ہو رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد اگر بر قرار رہا تو نیازی حکومت اپنی ساکھ برقرار نہیں رکھ پائے گی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کیچ کی نان ٹیچنگ سٹاف کی آرڈرز معطل،فریقین کو نوٹس جاری

Posted by & filed under پاکستان.

تربت :  ہائی کورٹ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کیچ کی نان ٹیچنگ اسٹاف کی حالیہ تعیناتوں کے آرڈرمعطل کردیئے۔فریقین کو نوٹس جاری۔درخواست گزار پی این پی عوامی کے مرکزی فنانس سیکرٹری خلیل احمد کٹورکی جانب سے وکلاء نادرعلی چھلگری اور بلال محسن کورٹ میں پیش ہوئے۔

تربت، طلباء یونین کی بحالی کیلئے بی ایس او پجار کی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت :  بی ایس او پجار کے زیر اہتمام ڈگری کالج سے تربت پریس کلب تک مارچ۔ بی ایس او پجار کی مرکزی کمیٹی کے رکن بوہیر صالح ایڈوکیٹ کی سربراہی میں عطاشاد ڈگری کالج سے ایک پر امن ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں زونل صدر نوید تاج، صدام ناز سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔