ایف سی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب نیک کام ہے، زبیدہ جلال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت :  ہوشاپ میں ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی طرف سے اجتماعی شادی کی تقریب،25 دلہوں کا تعلق ہوشاپ، تربت،مند اور کیچ کے دیگر علاقوں سے تھا۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال، مکران کے نامور شخصیات میر ہوتمان بلوچ، میر یاسر بہرام رند،ایف سی سیکٹر کمانڈنٹ عبداللہ، ایف سی کرنل صوبانی،اے سی تربت خرم خالد، اے ڈی سی کیچ سراج کریم کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

ماہی گیر اتحاد نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر :  ماہی گیر اتحاد کولگری وارڈ گوادر نے ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ اور دیگر سہو لیات کی فراہمی کے لئے 12نقاطی مطالبات پیش کر دیئے۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ سروس روڑ تعمیر کی کرکے مستقل طور پر سیوریج کی نکاسی اور گیس کی سہولت فراہم کئے جائیں۔ فشرمین کالونی کے پلاٹ مستحق ماہی گیروں میں تقسیم کئے جائیں۔

تربت یونیورسٹی میں تدریسی نظام کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے، ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت : یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں تدریسی نظام کو جدیدتقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں جس سے اس ریجن میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوررس اثرات سامنے آئیں گے۔

کیچ، برطرف اساتذہ سے متعلق انتظامیہ کی رپورٹ مسترد، فیصلے کیخلاف اساتذہ کی احتجاجی ریلی

Posted by & filed under پاکستان.

تربت : اسسٹنٹ کمشنر تربت کی رپورٹ تبدیل کرنے اور صرف 59ٹیچرزکی بحالی کی غیرمنصفانہ فیصلے کیخلاف برطرف ٹیچرز ایکشن کمیٹی کاتربت میں ریلی اور کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ۔

گوادر انٹر نیشنل سٹی بنائے جانیکا دعوی مگر کالج کو بس تک میسر نہیں، طلباء مشکلات کا شکار

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر میں تعلیمی ترقی کے دعوے۔ طالب علم پٹیچر بس میں سفر کرنے لگے۔ طلبہ کا بس کی خراب صورتحال کے خلاف پر یس کلب گوادر پہنچ کر شدید احتجاج اور نعرہ بازی۔ ایم پی اے گوادر کے گھر کے سامنے بھی اپنااحتجا ج ریکارڈ کیا۔

کیچ میں اساتذہ کو ذاتی ضد کی بناء پربرطرف کیا گیا،ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت : برطرف ٹیچرزایکشن کمیٹی کی ڈپٹہ فوکل پرسن شگفتہ بلوچ،رشیدبلوچ اور صفیہ بلوچ نے کہاہے کہ برطرف 114ٹیچرز کی انکوائری رپورٹ ذاتی ضد، انا اور بدنیتی پرمبنی ہے جس میں صرف59ٹیچرز کی بحالی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ 51ٹیچرز کے خلاف من گھڑت رپورٹ تیارکی گئی ہے اور4کو بیرون ملک ظاہرکیاگیاہے۔

گوادر،ماہی گیروں کا ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under مزید خبریں.

گوادر : ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کی جانب سے گزشتہ روز پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظا ہرہ سے ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کے صدر رفیق صدیق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر گوادر کے مستحق ماہی گیروں اور شہریوں کی حق تلفی کاآغاز کیا گیا ہے شنید ہے کہ ماہی گیروں کے نام پر مختلف فہرست بھی تیار کئے جارہے ہیں لیکن جو بے گھر ماہی گیر ہیں ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔

اداروں میں رسہ کشی شروع ہونے پر باقی کچھ نہیں بچھتا،پرنس محی الدین بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شمولیت نے ثابت کر دیا کہ عوام اس حکومت سے اب بیزار ہو چکی ہے جب ملک کے اہم اداروں میں رسہ کشی ہو تو باقی کچھ نہیں بچتا موجودہ حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے وزیر آعظم کا چیف جسٹس بارے بیان قابل مذمت ہے۔