قلات: قلات میں سوئی گیس کی بندش بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ہر پانچ منٹ بعد بجلی کی ٹرپنگ سڑکوں کی خستہ حالی اسپتال میں ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی پانی کی فراہمی کے مسائل سمیت دیگر مسائل پر عدم توجہی کے خلاف آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاج اور مظاہر کیا گیا۔
Posts By: بیورو رپورٹ
معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں ’رزاق صابر
تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی معیاری درس و تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جسکی وجہ سے تربت یونیورسٹی نے نہایت مختصر عرصے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔
تربت محکمہ تعلیم کے حالیہ آسامیوں پر بھرتی ہونیوالوں کی ریلی
تربت : محکمہ تعلیم کیچ نان ٹیچنگ خالی اسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کے اہل خانہ کی طرف سے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی،ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنکے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا تھا، ریلی شہر کے مین شاہراہوں سے ہوتا ہوا فدا شہید چوک پر پہنچی۔
گوادر،سرکاری محکموں میں غیر مقامیوں کی تعیناتیاں آلپارٹیز کاشدید احتجاج،مقامیوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ
گوادر : آل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادر کا اجلاس گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکٹر یٹ میں زیر صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و کنو ینر آ ل پارٹیز گوادر فیض نگوری کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گوادر کے مختلف ایشو زیر بحث لائے گئے جس میں غیر قانونی ٹر الرنگ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، جی ڈی اے گوادر کی اسامیوں پر تقر ریوں، بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم اور منشیات فروشی کی بڑھتی ہوئی وباء شامل تھے۔
کیچ، محکمہ تعلیم کی بھرتیوں میں بدعنوانیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری
تربت : آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کے زیراہتمام محکمہ تعلیم کیچ میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں ومیرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاجی کیمپ دوسرے روزبھی جاری رہا۔
کیچ محکمہ تعلیم کی بھرتیوں میں بدعنوانیوں کا الزام آل پارٹیز نے احتجاجی کیمپ قائم کر دیا
تربت : آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کے زیراہتمام محکمہ تعلیم کیچ میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کے خلاف جمعرات کے روزتربت چوک پر احتجاجی کیمپ قائم کیاگیا۔
تربت گرلز ڈگری کالج میں ٹرانسپورٹ سہولت کی عدم دستیابی،طالبات تعلیم چھوڑنے پر مجبور
تربت: گرلز ڈگری کالج تربت کے طالبات ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم، سینکڑوں طالبات کا تعلیم چھوڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
کیچ آل پارٹیز محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ وتحقیقات کا مطالبہ
تربت : آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کااجلاس، محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ، بے قاعدگیوں کی تحقیقات، ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج اورعدالت میں پٹیشن دائرکی جائے گی، آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس منگل کے روزبی این پی مینگل کے دفترمیں منعقدہوا۔
تربت سے تین افرد کی لاشیں برآمد، گولیاں ما رکر قتل کیا گیا
تربت : لیویز فورس نے بلیدہ سے 3لاشیں برآمد کرلیں، لاشوں کو تربت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
نا اہل اور سلیکٹڈ اراکین کی عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں، نیشنل پارٹی
تربت : نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ اراکین صوبائی اسمبلی کو عوامی مفادات کے ترقیاتی اسکیموں کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔