قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے چند لمحوں کی بارش نے شہر کی سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا سڑکوں پر بڑے پیمانے پر بارش کا پانی رکنے سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

گوادر میں گزشتہ 9ماہ کے دوران ڈینگی بخار کے 874کیس رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  ضلع گوادر میں گزشتہ 9ماہ کے دوران ڈینگی بخار کے 874کیس رپورٹ ہوئے۔ڈینگی بخار میں مبتلا زیادہ تر کیس تحصیل گوادر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کے لیئے پلان بنارہے ہیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ صحت شہر یوں میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیئے آگاہی پروگرام بھی منعقد کر یگی۔

تربت، برطرف ٹیچرز کی احتجاجی ریلی سیاسی جماعتوں و شہریوں کی شرکت

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: برطرف ٹیچرزایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی، تربت پریس کلب کے سامنے احتجاج، نیشنل پارٹی، جے یو آئی،بی ایس او پجار اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کا برطرف ٹیچرزکے ساتھ اظہاریکجہتی، بحالی تک جدوجہد کاعزم، برطرف ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے پیرکے روز احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے ڈی ای اوآفس سے تربت پریس کلب تک مارچ کیا۔

بڑا گوشت 550،مرغی 450،بھنڈی 120،کدو 100،ٹماٹر 70،شلجم 80،قلات میں مہنگائی بے قابو

Posted by & filed under پاکستان.

قلات : قلات میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہرنکل آیا اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیاہے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی لوگ مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں صرف ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت میں سوروپے فی کلو اضافہ ہو گیا سبزی اور دالیں بھی مہنگی ہو گئے ہیں۔

تربت، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف طالبات و ٹیچنگ اسٹاف کا دھرنا

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت: گرلز ڈگری کالج تربت میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ پر مشتمل لوڈ شیڈنگ کے خلاف طالبات کا ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ شدید احتجاج، ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا، ڈی سی کیچ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد کیسکو نے مطالبات مان لیئے۔

اساتذہ کو بلا وجہ برطرف کر کے محکمہ تعلیم جرم کا مرتکب ہوا، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under پاکستان.

تربت :  نیشنل پارٹی اوربرطرف ٹیچرز کامشترکہ اجلاس، نیشنل پارٹی کی جانب سے برطرف اساتذہ کی بحالی کیلئے احتجاج کے تمام ترجمہوری ذرائع استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی چارہ جوئی کا راستہ اختیارکرنے اوربرطرف اساتذہ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، اساتذہ کوبلاجواز برطرف کرکے محکمہ تعلیم جرم کامرتکب ہوئی، اساتذہ کوبرطرف کرکے ان خالی آسامیوں پر بندربانٹ کی نیت رکھنے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

قلات، سلنڈر دھماکے میں زخمی 3خواتین چل بسیں

Posted by & filed under مزید خبریں.

۔ — فائل فوٹو

قلات: قلات میں چند روز قبل کلی گوم کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک بچہ سمیت سات خواتین زخمی ہو گئے تھے جن میں سے تین خواتین گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گئے ہیں مرحوم خواتین میں جے یوپی کے رہنماء مولانا عبدالغفار حلیمی کی اہلیہ بیٹی اور بہو شامل ہیں۔

ملکی حالات مخدوش ہیں جو مایوسی کا سبب ہے،پرنس محی الدین

Posted by & filed under مزید خبریں.

قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی حالات بہت خراب ہیں یہ بائیس کروڑ عوام کے لیئے بہت بڑی نامیدی ہے مہنگائی نے غریب عوام کو مزید غریب کردیا ہے اور امیروں نے سرمایہ کاری بند کردی ہے اور اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کلانچی پاڑہ گوادر سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مکین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: کلانچی پاڑہ گوادر کی آبادی کاشمار گوادر شہر کی قدیم آبادیوں میں ہوتا ہے۔بیو روکر یسی کالج کی اراضی پر تجا وزات کی آڑ میں پوری آباد ی کو جبر ی طور پر بے دخل کر نے کا منصوبہ تیار کرچکی ہے۔ سابقہ صوبائی وزیر میر غفور کلمتی اور میر شیر محمد کلمتی کی کاوشوں سے بے گھر افراد کو کلانچی پاڑہ میں بسایا گیا۔

کیچ، 114اساتذہ کی برطرفی کے بعد تعلیمی نظام بری طرح متاثر، عوامی حلقوں کا فوری اقدامات کا مطالبہ

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت : کیچ میں محکمہ تعلیم کے 114 اساتذہ ک برطرف کئے جانے کے بعد تعلیمی عمل، ماحول اور نظام پر برے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے اکثر تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی محسوس کی جارہی ہے بعض ہیڈ ماسٹر اور مسٹریس نے ضلعی تعلیمی آفیسران سے مطالبہ کردیا ہے کہ وہ بر طرف اساتذہ کی خالی جگہوں پر نئے اساتذہ تعینات کریں یا نئے اساتذہ کے بھرتی کا عمل بروئے کار لائیں۔