گوادر : صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل پسنی کے موضع جات میں 36ہزار سے زائد اراضیات کی منسوخی حق تلفی کی بد تر ین مثال ہے ۔ مقامی لوگوں کو جدی و پدری اراضیات سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔
Posts By: بیورو رپورٹ
اپنی مدت کے دوران عوامی مسائل سے غافل نہیں رہے ، سابق میئر تربت
تربت : میونسپل کارپوریشن تربت کے سابق میئرقاضی غلام رسول بلوچ نے چارج ایڈمنسٹریٹر /چیف افیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر کے حوالے کردیا، اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مکران ڈویژن شے ظہورالحسن اورمیونسپل کارپوریشن تربت کے افسران بھی موجودتھے ۔
ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ، اسلم بھوتانی
گوادر: ایکسپر یس وے منصوبے سے متاثرہونے والے ماہی گیروں کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔ مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کے روزگار کو برقرار رکھنے کے لےئے گزرگاہوں کی تعمیر نا گزیر ہے۔ گوادر شہر میں گیس کی سپلائی ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ضلع بھر میں بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےئے جائیں۔ تحصیل پسنی میں ہزاروں ایکڑ اراضی کے فیصلہ پر بھی لائحہ عمل طے کرینگے۔
بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، میر خورشید جمالدینی
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی یونین کونسل احمدوال کلی شادیزی یونٹ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میر عطا اللہ مینگل منعقد ہوا. جس سے میر عطا اللہ مینگل سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے خطاب کیا۔
گوادر شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا ، زبیدہ جلال
گوادر: گوادر میں شپ یارڈ کے قیام کا منصوبہ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ آئل ریفائنری کا منصوبہ معاشی ترقی کے لےئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈیمو گرافک تبد یلی روکنے کے لےئے قانون سا زی کر ینگے۔
پسنی: چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچے جاں بحق
پسنی : پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق، واقعہ رات سوا دو بجے پیش آیا۔قیامت صغری کا منظر، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ لاشوں کو ملبے تلے سے نکالا۔
کیچ نجی سکول سالانہ فنڈز کے نام پر پیسے بٹور نے لگے
تربت : پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے طلباء وطالبات کو ہرمہینے بھاری فیس کیساتھ ساتھ سالانہ فنڈز کے نام پیسہ لینا زیادتی ہے جسے بندکیاجائے، والدین کامطالبہ ۔پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے طلباء کو ہرسال پانچ سو روپیہ سالانہ فنڈز کے نام سے لیاجاتاہے جوکہ طلباء وطالبات کے ساتھ زیادتی ہے۔
دہشتگردی کیخلاف موثرحکمت عملی اپنائی ہے ، کوئٹہ و گوادر سیف سٹی کے منصوبوں پر کام جاری ہے،جا م کمال
کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ کرینگے صوبائی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف موثر حکمت عملی اختیار کی ہے کوئٹہ اورگوادرکوسیف سٹی بنانے کے منصوبوں پر جلد کام کا آغاز ہوگا ۔
بیرون ملک بیٹھے لوگ ناراض نہیں ، ناراض وہ ہیں جنہیں بلوچستان میں سہولیات نہیں،ظہور بلیدی
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق 2 ماہ کا وقت دیا ہے، بیرون ملک بیٹھے لوگ ناراض نہیں ناراض وہ ہیں جنہیں بلوچستان میں بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
ایکسپریس وے میں گزر گاہ کی حکومتی تجویز ماہی گیروں نے مسترد کردیا
گوادر: ماہی گیروں نے ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے میں جی پی اے اور چائنیزحکام کی تجو یز کر دہ گزرگاہ کے ماڈل کو مسترد کر دیا۔ تجو یز کر دہ گزرگاہ کسی بھی صورت قابل عمل نہیں ہوسکتا۔وعدے کے مطابق 200فٹ لمبی گزرگاہیں تعمیرکر کے دی جائیں۔