پسنی : اگر عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا تو لسبیلہ اور گوادر کے عوام کی آواز پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ دس سال لسبیلہ کی نمائندگی کرکے ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیا بلکہ طاقتور اداروں سے ہزاروں ایکڑ اراضی واپس کروایا۔گوادر میں زمینوں کا بندر بانٹ نہیں ہونے دوں گا۔