گوادر: پاکستان کی معاشیت اور جغرافیا کو سنبھالا دینے والے شہر کے 80فیصد ماہیگیر کسمپرسی کا شکار ہیں۔ہمیں روزگار،تعلیم،پانی اور بجلی سے محروم رکھا گیا ہے ۔منتخب نمائندوں نے لاوارث چھوڑ رکھا ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی کمشنر گوادر ماہیگیروں کو کالونی اور پلاٹ دینے کا وعدہ پورا کریں۔
Posts By: بیورو رپورٹ
گوادر میں 12ہزار بچے تعلیم سے دور ہیں ، ڈی ای او منیر احمد
گوادر: پڑھے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستان،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ترقی تعلیم ہی میں پنہاں ہے ۔تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ضلع بھر کے 46ہزار بچے اس وقت اسکولز اور مدارس میں زیور تعلیم سے فیضیاب ہورہے ہیں۔
گوادر ساحل کنارے اراضی کی منسوخی کافیصلہ واپس لیا جائے، پیپلز پارٹی
گوادر : مشر قی ساحل کے کنارے پانچ موضع جات کی اراضی کی سٹلمنٹ منسوخ کر کے مقامی آبادی کے ساتھ حق تلفی کی گئی۔ ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثر ین کو براہ راست فاعدہ ملناتھا۔ حکومت تعمیر اور تر قی سمیت سی پیک کے ثمرات کی تعر یف کررہی ہے دوسری طرف مقامی آبادی کو حق ملکیت سے محروم رکھا گیا جو وعدوں کی نفی ہے۔
کیسکو اہلکار گھروں میں داخل ہو کر چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، آغا لعل جان
قلات: زمیندار کسان اتحاد کے چیئرمین آغا لعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے غیر قانونی کنکشنز کی آڑ میں گھروں میں داخل ہو کر چادراور چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جارہا ہیں اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں کیسکوکی جانب سے 2017 میں سات دفعہ بریک ڈاؤن کرکے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
سندھ کے 8 ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کی نسل کشی میں مصروف ،کوئی روکنے والا نہیں
گوادر : سندھ کے آٹھ ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کے نسل کشی میں مصروف ہیں ۔ ساحلوں کی تحفظ کرنے والا ادارہ روک تھام کے بجائے ان ٹرالروں کومدد فراہم کر رہی ہے۔
کیچ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت قحط کی صورتحال پیدا ہوگی ،لوگوں کی نقل مکانی
گوادر: ضلع کیچ کے دیہاتی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے پانی نا پید اور لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ میں پانی پیتے ہیں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدئی کی میڈیا سے گفتگو۔
بلوچستان کا وارث چیف آف جھالاوان ہے، نعمت زہری
قلات: مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر نوابزادی میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہیکہ پاکستان کی آزادی کے لیئے ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں سے لیکر 2013کے الیکشن تک اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہمیں غدار کہنے والے خود دوسرے ممالک میں اپنے بچوں کو آعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں جبکہ بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کے لیئے بہت کم پیسے استعمال کررہے ہیں ۔
گوادر پورٹ فعال بنک کھلنا شروع ہوگئے رواں سال ایکسپو سینٹر کا افتتا ح ہوگا
گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی فعال ہونے کے بعد گوادر میں بنکوں کی بہار آگئی ہے، بنک آف چائنا کی شاخ گوادر میں عنقریب کھل جائے گی۔ رواں سال کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان چین کے وزراء کے ساتھ گوادر میں انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کرینگے،سمنٹ بنک گوادر میں سوشل سیکٹر میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دہشتگردی پھیلانے والے اور ہم پر حملہ کرنیوالے طاغوتی قوتوں کے پر وردہ ہیں ،مولانا غفور حیدری
مستونگ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے اور ہم پر حملے کرنے والے عالمی استعماری طاغوتی قوتوں کی پروردہ ہے۔
قلات میں نامعلوم افراد نے تین زمینداروں کے لاکھوں روپے کے شالی نظر آتش کر دیئے
قلات: قلات میں نامعلوم افراد نے تین زمینداروں کے لاکھوں روپے کے شالی نظر آتش کر دیئے زمینداروں کا احتجاج نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔