پنجگور : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈھائی سو لوگوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے مزاکرات ان لوگوں سے ہوسکتے ہیں جو ملکی آئین کو تسلیم کرتے ہیں بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں ہے جو لوگ باہر بیٹھ کر را سے فنڈز لے کر دہشت گردی کرارہے ہیں ہم ان کو ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد سمجھتے ہیں