
پسنی : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرحوم ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تحصیل کنونشن کا انعقاد ،ڈاکٹر یاسین کو خراج تحسین پیش ،بلوچستان میں بندوق کی سیاست دم تھوڑ چکی ہے ،بلوچستان کے سیاسی کھٹن کو نیشنل پارٹی کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں ختم کردیا ،جو لوگ کل ’’ وڈھ ‘‘ جاتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن آج وہ کوئیٹہ میں کونسل سیشن اور آزادانہ سفر کررہے ہیں اور اسکے باجود نیشنل پارٹی کو بُرا بھلا کہتے ہیں ،کنونشن سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیر حاصل خان بزنجو ،میراکرم دشتی ، میر حاجی فداحسین دشتی ،عابدرحیم سہرابی ،رمضان میمن ،بی ایس او پجار کے محمدجان کریم اور گہرام اسلم نے خطاب کیا انہوں نے ڈاکٹر یاسین نے اپنی پوری زندگی سیاست کرتے ہوئے گزاری ہے