ہمارے دور حکو مت میں کیے گئے تر قیاتی منصوبے مثالی ہیں ، ڈا کٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی تحصیل آپسرکے زیراہتمام گزشتہ روز آپسرمیں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں PNPعوامی کے سنیئر رہنما سابق نائب ناظم آپسر حاجی محمد ہاشم، سابق کونسلر محمد اسلم یوسف، چنگیز مراد سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان نے اپنے خاندانوں سمیت PNPعوامی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورجان محمدبلیدی کی جرات مندانہ قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا، شمولیت کرنے والوں سابق نائب ناظم حاجی محمد ہاشم اپنے خاندان سمیت، سابق کونسلر محمد اسلم یوسف اپنے خاندان سمیت،محمد ایوب حاجی محمدیوسف خاندان سمیت، حاجی نثار احمد حاجی محمدیوسف خاندان سمیت، عارف آفتاب اپنے خاندان سمیت محمد اکبرتاج محمدخاندان سمیت، چنگیزمرادبمعہ خاندان، الہٰی بخش رحمت، عبدالواحدشباب، مولانا ولی اللہ، غلام رسول، مولانا شاہ نواز، ڈاکٹرابراہیم، محمدیاسین بہدار، محمدیونس کریم بخش، محمدنواز،پیدارک سے حاجی محمدہاشم کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں میں واحد ولی، ماسٹرمحمدیعقوب، ماسٹرمحمداسلم، ماسٹرمحمدنسیم، محموداحمد، ماسٹرعبدالحمید، ماسٹرنبی داد،ماسٹرنیازاحمد، حافظ عبدالقادر، پزیر احمد، عباس اسلم، مرادنزیر، طارق یعقوب۔

آل پارٹیز کیچ کا طلبہ تنظیموں کو فعال بنانے کیلئے الائنس بنانے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اہم اجلاس، طلبہ تنظیموں کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے طلبہ تنظیموں کے درمیان الائنس بنانے کا فیصلہ، طلبہ الائنس کے زیر اہتمام 27 ستمبر کو سیمینار کا فیصلہ۔ آل پارٹیز کیچ کا ایک اہم اجلاس اتوار کو کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

سردار عطاء اللہ مینگل نڈر رہنماء اور مدبر سیاستدان تھے ،لیاری میں ریفرنس

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی:  بک ریڈرکلب لیاری میں بزرگ سیاستدان سردار عطااللہ مینگل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔ جس میں بک ریڈرکے سرپرست اعلیٰ اورسینیئرصحافی لطیف بلوچ،بلوچ اتحادتحریک کے چیئرمین عابدبروہی، عبدالمجیدبلوچ ، لالہ فقیرمحمد،عبدالواحدایڈووکیٹ ، رمضان بلوچ،عبدالوہاب بلوچ، اختربہادر،عیسیٰ بلوچ،خدابخش کے بی ،اورنگزیب بلوچ، اصغرلال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نیسردار عطاللہ مینگل کی سیاسی جدوجہدسمیت ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈآلی۔

معاشرے کی خوشحالی جدید تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام جدید تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شیتگر گھنہ میں رحیم بخش، کریم، بخش عاشق علی، عبدالرازق، مختار منظور، اکبر سمیت سینکڑوں افراد کے نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں دنیا میں وہ قومیں کامیاب ہوئے جنہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی، آنے والے نسلوں کو بہتر سے بہتر مستقبل دینا اور غربت اور جہالت کا خاتمہ ہے۔

والد کے بعد بھائی کی جبری گمشدگی سے کرب کی زندگی گزار رہے ہیں ،اسما بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, کراچی.

کراچی: آٹھ سالوں سے لاپتہ جمیل بلوچ اور گذشتہ ماہ پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نجیب بلوچ کی بازیابی کے لئے آج کراچی پریس کلب کے سامنے قائم ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعد جمیل بلوچ کی بیٹی اور نجیب بلوچ کی ہمشیرہ اسماء بلوچ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا کہ میرے ابو جمیل رحمت کو ہمارے علاقے آواران سے فورسز نے میری آنکھوں کے سامنے آٹھ سال پہلے 29 اپریل 2013 کی صبح جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کر دیا۔

بارڈر یونین کی آئی جی ایف سی سائوتھ سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر سے بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر مکران کی معروف سماجی شخصیت حافظ ناصرالدین زعمرانی نے ملاقات کی۔ آئی جی ایف سی کو سرحدی ایریاز کے مکینوں بارڈرسے منسلک کاروباری طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا آئی جی ایف سی کو بتایا گیا کہ کیچ کی سینکڑوں کلومیٹر طویل پٹی ایرانی سرحد سے متصل ہے جو زیادہ ترپہاڑی علاقے ہیں۔

ہمیں چیک پوسٹیں نہیں ہسپتال اور پینے کا پانی چاہیے، پسنی میں احتجاجی جلسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی: ہمیں چیک پوسٹوں کی نہیں بلکہ جدید ہسپتالوں اور پینے کے پانی کی ضرورت ہے، بلوچستان میں کہاں سے آرہے ہو کہاں سے جارہے ہو کی پالیسی بند ہونی چاہیے،گودر کے عوام ستر سالوں سے پانی دو بجلی دو کا نعرہ بلند کیئے ہوئے ہیں ، پانی دو بجلی دو آباؤ اجداد سے ہمارا قومی نعرہ بن چکا ہے، سی پیک کے پروجیکٹ پنجاب میں اور بلوچستان میں صرف دھماکے کئے جارہے ہیں بلوچستان کے باشعور نوجوان پہاڑوں میں نہیں عملی میدان میں سیاسی مزاحمت اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنا حقوق لینگے،سمندر ہمارا معاش،غیرت زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

بولان میڈیکل کالج کے ٹیسٹ اور طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کیخلاف احتجاجی دھرنا ،طلباء تنظیموں کا سخت احتجاج کی دھمکی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایم سی انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے طلباء رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن طلباء کو تعلیمی اداروں میں ہونا چائیے انہیں مجبور کرکے سڑکوں پر بیٹھا گیا ہے ،گزشتہ روز کوئٹہ میں طلباء پر ہونے والے پولیس تشدد سے قبل بھی صوبے میں بی ایم سی ایکٹ ، آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر تشدد اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

قلات، دستی بم کے حملے میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات؛ قلات میں نیشنل ہائی وے پر مغل ہوٹل کے قریب پولیس کی گشتی ٹیم کے گاڑی پر دستی بم سے حملہ، حملے کے نتیجے میں کے نتیجے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی۔

زامران دشتک سینگاواں میں انٹری پوائنٹ کھولا جائے ،علاقہ معتبرین

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: ضلع کیچ کے علاقے زامران دشتک کے معتبرین کی ایک وفد نے کا کاروباری اور سماجی شخصیت حافظ ناصرالدین ضامرانی اور کہدہ نواب کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ سے ملاقات کی، وفد کے شرکاء نے ڈی سی کیچ سے مطالبہ کیاکہ زامران دشتک سینگاواں میں انٹری پوائنٹ کھولا جائے۔