قلات ،لیویز سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان گرفتار

Posted by & filed under مزید خبریں.

قلات: قلات میں لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قلات لیویز نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزمان عبدالواحد وغیرہ اقوام مرداشئی ساکنان بیکار تحصیل و ضلع قلات علاقہ بیکار میں موجود ہونے کے اطلاع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد حمید لانگو، رسالدار علی احمد مینگل، لائن آفیسر لیویز قلات جان محمد لانگو نے لیویز جوانوں کے ہمراہ جب علاقہ بیکار پہنچے تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آنکاڑہ ڈیم سے مضر صحت پانی کی فراہمی جاری ہے جو پینے کے قابل نہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

گوادر: نیشنل پارٹی کے وفد کی ضلعی صدر فیض نگوری صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سے ملاقات۔ نیشنل پارٹی کے وفد نے گوادر شہر سمیت نواحی علاقوں، جیونی اورپشکان میں آنکاڑہ ڈیم سے مضر صحت پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آنکاڑہ ڈیم سے مضر صحت پانی کی فراہمی جاری ہے جو پینے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

تشدد پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا، کیچ میں سیمینار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  انسانی حقوق کمیشن پاکستان اسپیشل ٹاسک فورس تربت مکران کے زیر اہتمام تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے ایچ آر سی پی ٹاسک فورس تربت کے دفترمیں پروگرام اور بعد میں مظاہرہ کیاگیا۔

مند،خاتون کی قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  بلوچ یکجہتی کمیٹی مند کی اپیل پر گزشتہ روز خاتون کو قتل کرنے کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے 19 جون کو پیش آنے والے واقعہ جس میں پرائیوٹ اسکول کے دو ٹیچرز کے ہاتھوں مقتول خاتون اور زخمیوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز لیینعرہ بازی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے لیے سزا کا مطالبہ کیا۔

تربت،بی این پی کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کے خلاف ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی این پی کے زیر اہتمام انتظامیہ کے خلاف ریلی، شید فدا چوک پر مظاہرہ۔ بی این پی کی جانب سے جمعرات کو ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بلیدہ سے سیکڑوں گاڈیوں کا قافلہ بھی شامل تھا۔ تربت سے ضلعی صدر میجر جمیل، مرکزی رہنما میر حمل بلوچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر گچکی کی سربراہی میں بلیدہ کراس پر ریلی کا استقبال کیا گیا جس کی قیادت ضلعی رہنما شے نزیر احمد و دیگر کررہے.

چائنیز ٹرالرز کو این او سی جاری کرنے کیخلاف ماہی گیر تنظیموں کا جرگہ کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: چائنیز ٹرالرز کو این او ایسی جاری کرنے اور سندھ کے ٹرالرز کی غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف ماہی گیر تنظیموں نے 2 جولائی کو ماہی گیر جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ جرگہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ آل پارٹیز گوادر نے ماہی گیروں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز ماہی گیر تنظیموں کی جانب سے پدی زر شیڈ پر پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہے ہیں، ڈی سی گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کوویڈ 19 کے پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر شیر دل بلوچ اور ادارہ ترقیات گوادر اھستپال کے کرنل شعیب سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی.

منگچر، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاںبحق ہوگئے منگچر لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں بجلی نہ ہونے پر محمد عمر اور ولی محمد نامی شخص اپنے گھر پربجلی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک سے بجلی آ گئی اور دونوں نوجوانوں کو کرنٹ لگنے سے دونوں مواقع پر جاںبحق ہوگئے لیویز نے لا شوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جار ی ہے ۔

چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی بلوچی روایت کے خلاف ہے’آل پارٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر : چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی بلوچی روایت کے خلاف ہے۔ یکم جون کو جماعت اسلامی کے رہنما سعید احمد کے گھر پر حملہ اور بلوچی چادر اور چاردیواری کے تقدس کی خلاف ورزی میں ملوث ایس ایچ او گوادر محسن کو اگر 24 گھنٹوں کے اندر ضلع بدر نہیں کیا گیا تو نا ختم ہونے والی احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ گوادر کے شہری پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔