قلات‘مسائل کے حل کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے‘روبینہ عرفان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محترمہ روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ ضلع قلات میں عوام کو صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے وزیراعلی جام کمال کی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی آغا عرفان کریم ہسپتال میں چار کروڑ کی لاگت سے سولر انرجی کی سہولت دی جاے گی جبکہ قلات سٹی میں پندرہ کروڑ روپے سے سولرائیزیشن کیا جائے گا

گوادر پانی بحران ،خواتین کا احتجا شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر : گوادر میں پانی کے لئے احتجاج، خواتین نے پورٹ جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا. عید کے بعد سے پی ایچ ای کی جانب سے پانی سپلائی بند ہے. ملا کریم بخش وارڈ کے احتجاجی خواتین کا موقف. تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گوادر کے جنوبی علاقے ملا کریم بخش وارڈ کے خواتین نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملا موسی موڈ پر پورٹ جانے والی شاہراہ کو احتجاجاً بند کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کر دیا۔

صحافت پر قدغن اور صحافیوں پر تشدد کی روایت کو ختم ہونا چاہیئے’گوادر پریس کلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  صحافت پر قدغن اور صحافیوں پر تشدد کی روایت کو ختم ہونا چاہیئے۔ صحافیوں نے حق و سچ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا گوادر میں ہوئی پولیس گردی کا مقصد صحافیوں کی آواز کو دبانا ہے. ہم ایک جسم اور جان کی طرح متحد ہیں جب تک متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہے ہم پولیس کی ہر قسم کی کوریج کا بائیکاٹ جاری رکھے گے. گوادر پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ. اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی کے بعد مارشل لاء￿ کے دوران صحافت پر قدغن اور صحافیوں پر تشدد کی بنیاد رکھی گئی۔

گوادر پریس کلب کا پولیس کی خبروں کا بائیکاٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: گوادر پریس کلب نے اپنا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ گوادر پریس کلب گوادر پولیس کی کسی بھی سرگرمیوں کو اْسوقت تک کؤر نہیں کریگی جب تک گوادر پولیس کے سنیئر افسران گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سکریٹری و سنیئر ممبر حاجی عبیداللہ سے معافی نہ مانگے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پریس کلب کے کابینہ کا ھنگامی اجلاس میں فیصلہ کرکے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ گوادر پریس کلب گوادر کی جوائنٹ سکریٹری حاجی عبیداللہ پر ان کے گھر میں پولیس گردی اور تشدد کی گوادر پریس کلب بھر پور اور شدید مزمت کرتی ہے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس، زمینداروں کے زرعی قرضوں کو معاف کرنے کیلئے پیکیج دینے کی قرار داد منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان کے زمینداروں کے ذمہ واجب الادا زرعی قرضوں کو معاف کروانے کا پیکج دینے سے متعلق قرار داد ایوان کی جانب سے مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نوابزادہ طارق خان مگسی ، میر جان محمد جمالی اور ملک نصیر احمد شاہوانی کی مشترکہ قرار داد ایوان میں پیش کرتے ہوئے میر جان محمد جمالی نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے زمینداروں کے ذمے واجب الادازرعی قرضے معاف کرنے کا پیکج متعارف کرایا ہے ۔

وزیر اعلی نے گوادر کے عوام سے الیکشن میں شکست کا بدلہ اور انتقام لینے کا تہیہ کر رکھا ہے، حمل کلمتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بجٹ میں گوادر،جیونی اور کُلاچ کے پانی فراہمی کی منصوبے شامل نہیں کئیے گئے تو عوام کے ساتھ مل کر دھرنا دوں گا،متعصب صوبائی حکومت گوادر کے عوام سے بدلہ لینے پر تلا ہوا ہے

گوادر، شوہر نے بیو ی کو اونچائی سے گرادیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: گوادر کوہ باتیل کے مقام پر ثناء اللہ نامی شخص نے اپنی بیوی کو مار پیٹ کے اونچائی سے گرادیا، پولیس نے 40 منٹ کی جد و جہد کے بعد مضروب خاتون کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نامی شخص نے اپنے بیوی کو گوادر کے پہاڑی ” کوہِ باتیل ” لیجا کر مار پیٹ کے بعد کافی اونچائی سے دھکے مار کر گرا دیا۔ جسّے پکنک پر جانے والے کچھ لوگوں نے خاتون کو بے ہوش اور زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی تھی۔

بارڈر کی بندش سے متاثرہ عوام کیلئے متبادل ذرائع معاش کا بندوبست کیاجائے، آل پارٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس اتوار کو کنوینر نصیراحمدگچکی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، امن وامان کی تشویشناک صورتحال، باڈر ٹریڈ میں درپیش مسائل، ٹارگٹ کلنگ اور لوڈشیڈنگ کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ حملہ کی مذمت اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحئی مدنی کی شہادت پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ شرکاء نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کا قیام اور اس کی موجودگی غیر سیاسی قوتوں کے لیے چیلنج ہے۔

کارکنوں کی محنت سے ایک روز بلوچستان اسمبلی کو سیاسی کارکنوں سے بھر دینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ پارٹی کارکنان کی محنت رنگ لائے گی اوراسی محنت سے وہ بلوچستان اسمبلی کوسیاسی کارکنان سے بھردیں گے، تربت میں رہائش پزیر زہری ضلع خضدارکے کاروباری شخصیات کی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جدوجہد کاآغاز بلوچ قومی جدوجہد کیلئے خوش آئندہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کہاکہ کوشقلات میں کاروبارکرنے والے ضلع خضدارکے علاقہ زہری سے PNPعوامی کے کارکنان رحمت اللہ، عزت اللہ، کفایت اللہ، سراج احمد، فیض احمد، حضوربخش، منظور احمد، علاؤ الدین، نصیرالدین، شمس الدین، فدابلوچ، طارق بلوچ، ظفر بلوچ،احسان بلوچ، گل شیر، علی شیرودیگرکی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

گوادر مولانا عبدالحئی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  جمعیت علماء اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبدالحئی کے قتل کے خلاف جے یو آئی گوادر کا شدید احتجاج۔ ملا فاضل چوک میں احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام گوادر کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، ناہب امیر مولانا عبدالہادی،جنرل سکریٹری مولانا امجد علی گنزوی،مولانا محمد شاہد اور مولانا امیر معاویہ نے کہاکہ حق اور سچ بات کرنے پر مولانا عبدالح کو قتل کردیا گیا مولانا عبدالحئی کا قصور یہ تھا کہ وہ لوگوں سچ گواور حق کی بات کرنے کی درس دیتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالحئی کو دن دھاڑے دوپہر ڈیڈھ بجے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفس کے قریب چھ گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جسکی ہم پرزور الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔