نیشنل پارٹی بلوچ کی خوشحالی اور ساحل و وسائل پر اختیار کیلئے جد و جہد کر رہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کے بانی رہنما واجہ محمد یار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرکے بنایا، اس میں شہداء کا خون شامل ہے، پارٹی کے سنیئر رہنما اپنے مشاھدات قلم بند کریں تاکہ کارکنان ان سے مستفید ہوسکیں، واجہ محمد یاد جیسے کمیٹڈ، بردبار، دور اندیش، سیاسی و علمی دولت سے مالا رہنما کمیاب ہوتے جارہے ہیں، ہمیشہ ان کو بلند مرتبت پایا، انہوں نے کبھی زاتی خواہشات نہیں کی، میرا بی این وائی ایم اور بی این ایم کے زمانے سے تعلق رہا ہے۔

گوادر میں ترقی کے دعویدار پانی تک فراہم نہیں کر سکتے ہیں، حمل کلمتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  ایم پی اے گوادرمیرحمل کلمتی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جیونی کادورہ کیا۔مختلف شخصیات سے ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی جبکہ علاقائی عمائدین سے ملاقات کرکے عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی کے ضلعی رہنماء اکرم حیات ہاؤس میں منعقدہ پارٹی ورکروں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے کہا ہے گوادرمیں ترقی اور خوشحالی کے راگ آلاپنے والے عوام کو پانی کی سہولت فراہم نہیں کرسکے جیونی سمیت ضلع بھر میں پانی بحران نے جنم لیا ہے۔

تربت، بل نگور میں تباہ کن بارشیں اور تباہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ضلع کیچ کے سب تحصیل بل نگور میں تباہ کْن بارش ، ژالہ باری ، اور طوفانی و تیز ہواؤں نے تباھی مچادی۔ باغات ، مکانات اور مساجد میں لگے لاکھوں روپوں کا سولر سسٹْم ھوا بْرد ھوکر تباہ ہوگئے ، سینکڑوں مکانات ، چھاپڑے اور چار دیواریاں گرگئے۔

یورپی یونین کا وفد گوادر کے دورے پر پہنچ گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: یورپی یونین کے اعلی سطحی وفد گوادر کے دورے میں پہنچ گئے۔ وفد کے ارکان میں پاکستان کا سفیر برائے یورپی یونین کے علاوہ بیلجیئم، آسٹریا، نیدرلینڈ، ڈنمارک کے سفیر شامل تھے۔کینڈا کا ہائی کمشنر بھی وفد کے ارکان میں شامل تھا۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفیروں نے گوادر پورٹ اور کرکٹ اسٹیڈیم کا معائینہ کیا۔

اپنے فنڈ سے گوادر،اورماڑہ اورپسنی میں نوجوانوں کے لئے لائبر یر یاں قائم کی ہیں,حمل کلمتی

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ اپنے فنڈ سے گوادر،اورماڑہ اورپسنی میں نوجوانوں کے لئے لائبر یر یاں قائم کی ہیں ضلع گوادر کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان سے استفادہ حاصل کر اپنے مستقبل کو بہتر و پرکشش بنائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے رہائش گاہ گوادر میں مختلف علاقوں پسنی،اورماڑہ،جیونی،گبد سربندن سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاہے

گوادر لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا مظاہرہ و ہڑتال روڈ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

گوادر: کیسکو کی جانب سے بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڈکوں پر نکل آئے ـ ٹائر جلا کر ملافاضل چوک پر شدید احتجاج کیا گیا ـ کاروباری شخصیات نے دکانیں بند کرکے مظاہرے میں شرکت کی ـ سیاسی قائدین کی مظاہرے میں شرکت و خطاب ـ تفصیلات کے مطابق گوادر ایکٹوسٹ فورم کی جانب سے گوادر شہر میں بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ملا فاضل چوک پر ماجد سہرابی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ ـ

جیونی ،پانی بحران شدید خواتین سڑکوں پر نکل آئے، کاروباری مراکز بند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:  تحصیل جیونی میں پانی کی شدید قلت، عوام کا صبر جواب دے گیا، خواتین کا شدید احتجاج، دکانیں بند کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے ساحلی علاقے تحصیل جیونی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگیا، پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام کا صبر جواب دے گیا خواتین نے شدید احتجاج کرکے شہر کی دکانیں بند کرادیں۔

گوادر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین صورتحال اختیار کرگیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

گوادر:گوادر شہر سمیت پورے ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری۔ ایک گھنٹہ بھی شہر میں پوری طرح بجلی سپلائی نہیں کی جاتی ۔ رات کے تین بجتے ہی شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے، عوام انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں ، رات کو بھی نیند غارت ہوجاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و عوامی نمائندگان خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

تربت، نیشنل پارٹی کے رہنماء ملا برکت پر قاتلانہ حملہ، پارٹی کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت :نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر حملہ۔ خود محفوظ رہے گاڈی کو نقصان پہنچا۔اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت کی گاڈی پر حملہ کیا جس میں گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ پارٹی زرائع کے مطابق وہ 23 مئی کو ہونے والے گرینڈ شمولیت تقریب کے سلسلے میں جھنڈا اور بینرز لگانے کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے

تربت، بارڈر ٹریڈ یونین کا احتجاج، شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت:بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم 8 شاہراہ بلاک۔ بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر جمعہ کی شام گاڈی مالکان نے ایم 8 شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بند کردیا ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کے مطابق بارڈر بند کر کے گاڈی والوں کو بلایا گیا