عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات:  انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمدطاہررائے نے کہاہے کہ پولیس عوام کافرض ہے کہ وہ جان ومال عزت آبرو کی تحفظ اورقانون کی عملداری کویقینی بنائے کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اقدامات اور عوام میں شعوراجاگرکرنا ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن ہیڈکوارٹر قلات کا دورہ کے دوران آفیسران اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں وہ شہدائے پولیس کے یادگار پرحاضری دی فاتحہ خوانی کی پھول چڑھائے اس کے بعد آرٹی سی قلات کا بھی دورہ کیا۔

تمپ کے گائوں نظر آباد میں داغے گئے گولے قابل مذمت ہیں، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کل رات قریب 3 بجے نا معلوم سمت سے تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد کے گنجان آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی ۔

کیچ میں ایرانی ڈرون حملہ مسجد متاثر،کھجور کے باغات کو نقصان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

تربت:  نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے سے راکٹ فائر، مسجد، کھجور کے باغ اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سحری سے قبل تحصیل تمپ کے علاقہ نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے کی طرف سے تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں دو آبادی کے اندر جبکہ تیسرا نخلستان میں گرا، راکٹ گرنے سے جامع مسجد نزرآباد کی چاردیواری اور وضوخانہ کو نقصان پہنچا جبکہ ایک راکٹ غلام نبی نامی شخص کے گھر صحن میں گرگیا ۔

ہوشاپ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار زخمی ہوگئے، اطلاع کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں شیشان کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

بی ایس او کے زیر اہتمام شہداء فدا بلوچ کی برسی پر تقریبات

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی 33ویں یومِ شہادت کے موقع پر مختلف زونوں میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کیئے گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں کراچی اور حب زون کا مشترکہ ریفرنس منعقد ہوا جبکہ پنجگور اور وڈھ میں بھی شہید کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔

شہید فدا احمد ایک شخص نہیں بلکہ فکر و فلسفہ کا نام ہیں,نیشنل پارٹی کیچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ تربت میں شہید فدا احمد بلوچ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر طارق بابل، نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ بوہیر صالح، بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ، بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ، سابق ضلعی صدر محمد طاہر، تحصیل آبسر کے صدر اقبال بلوچ، تحصیل تربت کے نائب صدر مجید بلوچ۔

قلات ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق، 15زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں 2گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 3افراد جاںبحق جبکہ 2خواتین سمیت 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے قریب بینجہ کے مقام پر وڈھ سے آنے ویگن اور پک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد شاہ محمد ولد خان محمد سکنہ لورالائی ، سبزل علی لانگو سکنہ منگچر اور ثانیہ ولد محمود وارث سکنہ قلات جاںبحق جبکہ خواتین عزیز بخت زوجہ محمد وارث ، بی بی بشرا ولد نور محمد سمیت 15افراد اسد اللہ ولد غلام فاروق سکنہ کوئٹہ۔

تربت:رہائشی جگیوں میں آتشزدگی بستر راشن و گھر کا سامان خاکستر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:تربت میں فشریز کے قریب کرکنی کے علاقے میں گزی مری نامی شخص اور انکے خاندان کے تقریبا آٹھ سے ذائد رہائشی جگیوں میں آگ لگ گئی کس سے جگیوں میں موجود بستر، راشن، بچوں اور خواتین کے کپڑے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی تمام چیزیں جل کر خاکستر ہو گئیں، تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلیدہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ملا عمر ایرانی کا بھانجا ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملا عمر ایرانی کا بھانجا ہلاک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے زامران کے علاقہ نوانو میں فائرنگ کرکے ملا عمر ایرانی کے بھانجے ملا امین کو قتل کردیا، ذرائع کے مطابق ملا زمین کافی عرصے سے زامران میں اپنا ذاتی کاروبار کررہے تھے۔